مندرجات کا رخ کریں

صفیہ خیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معروف و سینئر اداکارہ اور رائٹر

صفیہ خیری کی پیدائش 1932ء میں بھارت کے شہر لکھن میں ہوئی تھی[1]صفیہ خیری ٹی وی کے علاوہ بھی کراچی کے سوشل اور ادبی حلقوں میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔ تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں صفیہ خیری کے خاندان نے دلی سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی۔ صفیہ خیری نے سعد راشد الخیری نامی شخص سے شادی کی تھی جو ایک ڈپلومیٹ ، مصنف اور معروف ادبی شخصیت علامہ راشدالخیری کے صاحبزادے تھے۔[2] صفیہ خیری نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تھا۔ صفیہ خیری پاکستانی ڈراموں میں انیس سوبیانوے میں حسینہ معین کے ڈرامے کسک میں نانی کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور پھر ان کے مختلف پراجیکٹس بھی ملے۔ ان کے معروف ڈراموں میں پل دو پل ، چاندنی راتیں اور بند گلی سمیت دیگر شامل ہیں[3] 13 جنوری 2019ء کو وفات پائی،[4]

حوالہ جات

[ترمیم]