عادل ابن ریاض

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عادل ابن ریاض، ماہنامہ اردو سسکاٹون کینیڈا کے مدیر اعلی ہیں آپ کا تعلق ماڑیپور کراچی سے ہے۔ 2016ء تا 2018ء آپ نے ساسکچیوان کے شہر سسکاٹون سے ایک اردو مجلہ کا آغاز کیا۔ سسکاٹون میں پہلی بار اردو رسالے کا باقاعدہ اجرا کیا گیا۔ عادل ابن ریاض نے وفاقی اردو کالج کراچی سے کامرس میں بیچلر کیا۔ آپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برن سے گیسٹ بزنس کا ڈپلوما لیا۔ 2012ء میں آپ نے کینیڈا میں ہجرت کی۔ اردو کے فروغ میں آج تک کوشاں ہیں۔ سسکاٹون میں کئی مشاعروں کا انعقاد ، اردو کانفرس سسکاٹون 2018ء ، اردو فورم سسکاٹون اور اردو کینیڈا کے نام سے فیس بک اور یوٹیوب پر کینیڈا کا اردو زبان میں تعارف اور اردو کا کینیڈا میں تعارف پیش کرتے ہیں۔ آج کل آپ ونڈسر انٹاریو میں سکونت پزیر ہیں۔

عادل ابن ریاض کی کتاب

Muslims and Terrorism

امازون Amazon پر دستیاب ہے اس کے علاوہ آپ تین مزید کتابوں کے مصنف ہیں۔