عالمی یوم آزادی صحافت
Appearance
عالمی یوم آزادی صحافت | |
---|---|
عالمی یوم آزادی صحافت 2017ء کا پوسٹر | |
باضابطہ نام | World Press Freedom Day |
عرفیت | WPFD |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
تقریبات | یونیسکو |
آغاز | 3 مئی 1993ء |
تاریخ | 3 مئی |
تکرار | سالانہ |
عالمی یوم آزادی صحافت (انگریزی: World Press Freedom Day) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔۔[1]
یونیسکو نے اپنے جنرل کانفرنس کے چھبیسویں اجلاس منعقدہ 15 اکتوبر - 7 نومبر 1991ء پیرس کی قرارداد نمبر 4.3 / C 26 کے ذریعے اس دن کو منانے کی سفارشات پیش کیں جس کے تحت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی۔ یوں اس دن کو منانے کی ابتدا 1993ء میں ہوئی۔[2]