عالمی یوم فلسفہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

فلسفے کا عالمی دن

فلسفیانہ مباحث کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یونیسکو کے زیر اہتمام دنیا بھر میں فلسفے کا عالمی دن نومبر کی تیسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ پہلے یہ 21 نومبر کو منایا جاتا تھا ۔

2002ء سے شروع ہونے والا یہ عالمی دن معاشرے میں فلسفیانہ مباحث کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ فلسفہ ایک ایسا شعبہ تعلیم ہے جس کی تعریف ابھی متنازع ہے۔ تاہم وسیع تناظر میں کہا جائے تو فلسفہ اردگرد کے حالات کے بارے میں شخصی نظریہ ہے۔ شاید ہی کسی علم کی شاخ نے انسان کی سوچ میں ایسی انقلابی تبدیلیاں رونما کی ہوں جو فلسفے کی دین ہیں۔ فلسفے نے انسان کو سوالات کے ساتھ جینا سکھایا۔

2018 ء میں یہ دن 16 نومبر کو منایا جا رہا ہے۔