عبدالرشید دیلمی
Appearance
عبد الرشید دیلمی (متوفی: 1081ھجری) گیاروہوی صدی ہجری کے ایک نامور ایرانی خطاط اور خوشنویس تھے۔ خط نستعلیق میں انھیں ایران اور ہندوستان کے خوشنویسوں میں بہت بلند مقام حاصل تھا۔ وہ میر عمار کے بھانجے اور انہی کے شاگرد تھے۔ ایران میں انھیں عبد الرشید اور رشیدا جبکہ ہندوستان میں آقا رشید یا آقا کہا جاتا تھا۔ہ ان چند ایرانی خطاطوں میں سے ہیں جو میر عماد کے قتل کے بعد ہندوستان گئے جہاں وہ شاہ جہان اور اورنگزیب کے درباروں میں اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے۔ وہ آگرہ میں ایک اعلی منصب پر فائز تھے اور بہت مرفع حال تھے۔