عبد اللہ ہارون روڈ
Appearance
تحریک پاکستان کے اہم رہنما اور سابق گورنر سندھ سر عبداللہ ہارون کے نام سے موسوم یہ سڑک کراچی کی مصروف ترین سڑکوں میں شمار کی جاتی ہے جوکلفٹن پل سے شروع ہوکر ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ پر ختم ہوتی ہے۔ اس سڑک کا پرانا وکٹوریہ روڈ تھا۔ یہ سڑک کراچی کی اہم کاروباری شاہراہ ہے جس پر کئی اہم دفاتر اور کاروباری مراکز ہیں۔ کاروباری اوقات میں یہاں ٹریفک کا ازدحام دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سڑک کلفٹن پل سے میڑوپول ہوٹل تک دو طرفہ ہے مگراس کے بعد یکطرفہ ہوجاتی ہے اور اس پر صرف ایم اے جناح روڈ کی سمت ہی سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس سڑک کی امریکی قونضل خانے کی عمارت بھی واقع ہے جس کے باعث یہاں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور قونضل خانے کی عمارت کے سامنے کی شاہراہ پر موٹرسائیکل، رکشا، ٹرک، ہائی روف گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
ہوٹل
[ترمیم]- میریٹ ہوٹل کراچی
- ہوٹل میٹروپول
- پیراڈائیز ہوٹل
- جبیس ہوٹل
مشہور چورنگیاں
[ترمیم]- میٹروپول
- فوارہ چوک
- ریگل چوک
تعلیمی ادارے
[ترمیم]- بی وی ایس پارسی اسکول
اہم کاروباری مراکز
[ترمیم]- موبائل فون مارکیٹ
- کرنسی تبادلہ مارکیٹ
- زینب مارکیٹ
- مدینہ شاپنگ مال
- انٹرنیشنل سینٹر
- کواپریٹو مارکیٹ
- حکیم سینٹر
- بیوٹی ہاؤس
- ہاشو سینٹر
- یونی شاپنگ سینٹر
- کریم سینٹر
اہم مساجدوچرچ
[ترمیم]- ہولی ٹرینٹی چرچ
تفریحی مقامات
[ترمیم]دیگر اہم عمارات
[ترمیم]- اسٹیٹ لائف بلڈنگ
- ایمائی ہاؤس ( کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا صدر دفتر)
- سیمنز کمپنی دفتر
- زیروکس کمپنی دفتر
سرکاری عمارات
[ترمیم]- سندھ پولیس سروس میس
- اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس
- سیکورٹی پرنٹنگ پریس ( دفتر)
- محکمہ ڈاک صدر زون