عقیل سجاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عقیل سجاد امریکا میں مقیم پاکستانی نابینااستاد ہیں انھوں ہارورڈ یونیورسٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کیا ہے اور اس وقت وہ امریکا میں ہی اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مختصر حالاتِ زندگی[ترمیم]

عقیل سجاد 1979میں پیدا ہوئے۔ وہ پیدائشی نابینا نہیں تھے لیکن سولہ سال کی عمر میں جب وہ ایف ایس سی میں پڑھ رہے تھے تو ان کی بینائی چلی گئی۔ تاہم انھوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ البتہ انھوں نے اپنے مضامین تبدیل کر لیے اور ایف ایس سی میں نمایاں پوزیشن پانے کے بعد ہمدرد یونیورسٹی سے بی بی اے فزکس اور ریاضی کے ساتھ پاس کیا۔ ان کی والدہ نے بھی ریاضی میں ماسٹر کیا ہوا ہے لہذا عقیل سجاد کے اس تعلیمی سفر میں ان کی والدہ نے ان کی بہت معاونت کی۔ عقیل سجاد کو ہمیشہ سے فزکس میں دلچسپی تھی لہذا انھوں نے امریکا جانے کا ارادہ کیا۔ اور 2001 میں فزکس میں گریجویشن کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیااور وہاں سے نہ صرف گریجویشن کی بلکہ مزید اعلی تعلیمی مدارج طے کرتے ہوئے فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کر لیا ہے۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ امریکا میں ہی اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔[1] غیر نصابی سرگرمیوں میں عقیل سجاد کو کرکٹ اور بیس بال سے بہت دلچسپی ہے۔ اور وہ بیپ بیس بال کے بہت سرگرم کھلاڑی ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Enabling progress: Meet the Pakistani PhD in particle physics - Pakistan - DAWN.COM
  2. "Aqil Sajjad | Harvard University Department of Physics"۔ 16 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2017