عورتوں کی قومی تنظیم
| فائل:National Organization for Women logo.png | |
| مخفف | NOW |
|---|---|
| بانیان | بٹیی فریڈن پاؤلی مرے، بشمول 46 دیگر |
| قسم | 501(c)(4)، charitable organization[1] |
| 74-2587416[4] | |
| غرض | حقوق نسواں، نسائیت، یکساں حقوق کی ترمیم، شہری حقوق، ایل جی بی ٹی حقوق، تولیدی حقوق[3] |
| مقام | |
کلیدی شخصیات | ٹونی وان پیلیٹ، صدر۔ کرسچن نینس، نائب صدر;[2] |
| ویب گاہ | NOW.org |
عورتوں کی قومی تنظیم یا ناو (NOW) ایک امریکی نسائیتی تنظیم ہے۔ جو 1966ء میں قائم ہوئی۔ اس کے پورے امریکا اور واشنگٹن ڈی سی میں پانچ سو پچاس سے زیادہ دفاتر ہیں۔ اس کی بنیاد جون 1966 میں دی سکسیسر ٹو دی پریزیڈینٹل کمیشن آن ری سٹیٹس آف وومن کے 28 اور ان کے علاوہ مزید 21 عورتوں نے رکھی۔ جو بعد میں اکتوبر 1966ء میں اس کی بانی بنی سو ان کل ملاکر 49 بانی ارکان تھے۔ اس کے بانی اس حوالے سے کافی متفق تھے کہ حکومت عورت سے برتے جانے والے امتیاز کے خلاف قانون کو لاگو نہیں کر رہی ہے۔ اس کے مقاصد واشنگٹن میں اس کی بنیاد رکھتے وقت طے کیے گئے ان میں واضح طور پر اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ وہ وقت آگیا ہے جب موجودہ حالات کے تحت عورتوں کو امریکی اور انسان ہونے کے طور پر برابر مواقع فراہم کرنے اور آزادی انتخاب سے روکنے کے قوانین کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ جس نے نہ صرف عورتوں کے تحفظات کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کیا اور اس کے تحریر کردہ ایک بیان میں مقاصد کا تعین کیا گیا کہ امریکی معاشرے میں عورت کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے عملی جدوجہد کی جائے گی اس کے میدان یہ ہوں گے
- اسقاط حمل اور افزائش نسل کے لیے صحت کی فراہمی۔
- عورتوں کے خلاف تشدد
- نسل پرستی کا خاتمہ
- ہم جنس پرست عورتوں کے حقوق
- معاشی انصاف
تنظیم کا فیصلہ تھا کہ ان تبدیلیوں کو عملی صورت دینے کے لیے محنت سے عامہ ہموار کرنے کے لیے ریلیوں، مارچ اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "NATIONAL ORGANIZATION FOR WOMEN INC | Open990"۔ www.open990.org۔ 2021-02-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-26
- ↑ "NOW Officers"۔ National Organization for Women۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-07
- ↑ "Issues"۔ National Organization for Women۔ 2013-11-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-29
- ↑ "NATIONAL ORGANIZATION FOR WOMEN INC | Open990"۔ www.open990.org۔ 2021-02-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-26
بیرونی روابط
[ترمیم]
ویکی ذخائر پر National Organization for Women سے متعلق تصاویر