غلام الدین غلام ہنزائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غلام الدین غلام ہنزائی کا شمار شمالی علاقہ جات گلگت میں اسماعیلیہ فرقہ کے بر جستہ علما اور بروشسکی زبان کے محققین اور صاحب دیوان شعرا میں ہوتا ہے۔ آپ تقریبا سترہ کتابوں کے مولف یا مترجم ہیں بروشسکی زبان میں کلام الٰہی کا ترجمہ آپ کی تازہ ترین کاوش ہے جو قرآنی تعلیمات اور بروشسکی زبان و ادب کے حوالے سے ایک گرانمایہ اضافہ ہے۔قرآن مجید کا یہ ترجمہ قرآنی علوم پر کام کرنے والے بروشسکی زبان کے محققین اور طلبہ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے.