غیر ارادی سڑکچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک تفریحی پارک سے گزرنے والا غیر ارادی سڑکچہ

غیر ارادی سڑکچہ (انگریزی: Desire path) ایک غیر منصوبہ بند چھوٹا سا راستہ ہے جس کی تخلیق کا سبب کسی راستے سے مسلسل انسانوں یا جانوروں کی آمد و رفت ہے۔ یہ راستہ عمومًا سب سے چھوٹے راستے یا ایک مقام مقام سے دوسرے مقام پہنچنے کی آسان ترین سہولت ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے اس کی لمبائی اور چوڑائی دیگر متبادل راستوں سے کم ہوتی ہے۔ چوڑائی اور زمینی مٹی کی دوری اکثر اس آمد و رفت کی آئینہ دار ہے جو یہاں سے گزرتی ہے۔

حالاں کہ غیر ارادی سڑکچے کا تصور قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے، تاہم اسے انگریزی میں چاہت کی راہ کے طور گیسٹن بیچلینڈ نے متعارف کیا، یہ انھوں نے 1958ء میں اپنی کتاب لا پوئٹیک ڈے لے ایسپیس (La Poétique de l’Éspace) میں کیا۔ اس کی اولین مثالوں میں نیو یارک شہر کا براڈ وے ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]