فاطمہ گل آخر میرا قصور کیا؟
| Fatmagül'ün Suçu Ne? فاطمہ گل - آخر میرا قصور کیا؟ | |
|---|---|
| فائل:Fatmagül'ün Suçu Ne cover.jpg | |
| تخلیق کار | ودات ترکالی |
| تحریر | Ece Yörenç Melek Gençoğlu |
| ہدایات | ہلال سرال |
| نمایاں اداکار | بیرین سات Engin Akyürek Fırat Çelik Musa Uzunlar Murat Daltaban Buğra Gülsoy Engin Öztürk قاآن تاشانر |
| موسیقار | Toygar Işıklı |
| مُلک | ترکی |
| زبان | ترکی زبان |
| تعدادِ دور | 2 |
| اقساط | 80 |
| تیاری | |
| دورانیہ | 90 منٹ |
| پروڈکشن ادارہ | Ay Yapım |
| نشریات | |
| چینل | کنال ڈی |
| آغازِ نشر | 16 ستمبر 2010ء |
| اختتامِ نشر | 21 جون 2012 |
فاطمہ گل کا کیا قصور؟ ایک ترکی ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے جو آے یاپم نے تیار کیا اور کنال ڈی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ یہ سلسلہ ودات تُرکالی کی کتاب آخر فاطمہ گل کا کیا قصور؟ پر مبنی ہے۔ [1]
کہانی
[ترمیم]فاطمہ گُل، بحیرۂ ایجن کے ساحل پر واقع ایک گائوں میں بسنے والی دیہاتی لڑکی ہے، جو اپنے حال میں مگن ہے۔ اس کی شادی کچھ عرصے بعد مصطفی کے ساتھ ہونا طے ہے۔ مگر ایک افسوس ناک واقعے کے بعد فاطمہ کی زندگی کا رخ بدل گیا، جس میں اسے نہ صرف اپنی عصمت سے محروم ہونا پڑا بلکہ اپنے مجرموں میں سے ایک کریم سے شادی بھی کرنی پڑی۔ناول کی کہانی فاطمہ ،کریم، نفرت کے درمیان پنپتی محبت اور ان کے بتدریج پروان چڑھتے رشتے پر مبنی ہے۔ ’’فاطمہ گُل، آخر میرا قصور کیا؟‘‘ خواتین پر کیے جانے والے ظلم و جبر کا آئینہ ہے جو مظلوم ہونے کے باوجود قصوروار ٹھہرائی جاتی ہیں۔ فاطمہ پر گزرنے والی افتاد، قصبے کی انتخابی سیاست، بااختیار لوگوں کے وابستہ مفادات اور چالیں، ناول نگار نے ان سب کو لے کر بڑی خوبی سے کہانی کو آگے بڑھایا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Beren iyi ama ille de Hülya - Radikal 2 Haberleri"۔ Radikal۔ 24 اکتوبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-15
- 2012ء میں ختم ہونے والے ترکی ٹیلی ویژن سلسلے
- ازمیر میں وقوع پزیر واقعات پر ٹیلی ویژن سلسلے
- استنبول میں وقوع پزیر واقعات پر ٹیلی ویژن سلسلے
- ترک ڈراما ٹیلی ویژن سیریل
- کنال ڈی کے ڈرامے
- ٹیلی ویژن میں عصمت دری
- 2010ء میں شروع ہونے والے ترکی ٹیلی ویژن سلسلے
- ترکی زبان کے ٹیلی ویژن شوز
- 2010ء کی دہائی میں سیٹ ٹیلی ویژن سیریز
- کتابوں پر مبنی ٹیلی ویژن پروگرام
- 2010ء کی دہائی میں ترکی ٹیلی ویژن سلسلے
- ترک ٹیلی ویژن سیریز
- ڈراما ٹیلی ویژن سلسلے
- ٹیلی ویژن شوز