فتاوی نسفیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فتاویٰ نسفیہ اپنے دور کی فقہ حنفی کی بہت اہم کتاب ہے۔
مؤلف علامہ نجم الدین عمر بن محمد نسفی (537ھ) ہیں جو علامہ سمرقندی کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ کتاب ان فتاویٰ کو محیط ہے جو انھوں نے اپنے معاصرین کے سوالات کے جواب میں تحریر کیے تھے۔علامہ سمر قندی بہت بڑے فقیہ، محدّث اور مفسر تھے۔ فقہ کے بارے میں ان کی مشہور تصنیف ”کتاب المنظومہ“ ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ فقہ کی پہلی کتاب ہے جو بصورت ِنظم ضبط ِتحریر میں لائی گئی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. كشف الظنون عن اسامی الكتب والفنون، مؤلف، حاجی خليفہ، دار الكتب العلمیہ