فرائضی تحریک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حاجی شریعت اللہ اس تحریک کے بانی تھے۔ وہ 1764ء میں فرید پور، بنگال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد آپ مکہ مکرمہ چلے گئے۔ انھوں کے واپسی پر دینی اصلاح کا کام شروع کیا۔

اس تحریک کا مقصد فرائض کی ادائیگی اور گناہوں سے توبہ کرنا تھا۔ فرائض وہ جو اسلام میں فرض ہیں مثلا توحید، نماز روزہ، حج وغیرہ۔ اسی وجہ سے اس تحریک کا نام فرائضی تحریک پڑا۔

حاجی شریعت اللہ نے 1840ء میں وفات پائی۔ ان کے بیٹے محمد محسن عرف دودھو میاں نے اس تحریک کی قیادت کی جو 1819ء میں پیدا ہوئے تھے۔

انھوں نے مسلمان کسانوں کو ہندو زمینداروں کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔ دودھو میاں نے 1860ء میں وفات پائی۔