مندرجات کا رخ کریں

فرزبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرزبی پکڑتے ہوئے

فرزبی اور اڑن طشتری (انگریزی: Frisbee) پلاسٹک سے بنی ہوئی ہلکی پھلکی گول طشتری جسے ہوا میں اچھالنے اور پکڑنے کا کھیل کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ساحلوں، میدانوں اور اسکول کالجوں میں بہت سے نوجوان اور نوعمر بچے یہ کھیل کھیلتے ہیں۔ طشتری عموماً 20 سے 25 سینٹی میٹر یعنی 8 سے 10 انچ قطر کی ہوتی ہے[1] اور بچوں کو خوب مرغوب ہوتی ہے اور اس پر پہیلیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔[2]

تاریخ

[ترمیم]
وھیم او کے مندرج تجارتی مارکہ "فرزبی" والی اڑن طشتری

امریکی ریاست یوٹاہ کے رہنے والے والٹر فریڈرک موریسن نے یہ کھیل ایجاد کیا تھا۔ انھوں نے 1937ء میں ایک طشتری بنانے کا ارادہ کیا جسے وہ ولریو کہتے تھے۔[3][4] اس کام میں وارن فرانسی اونی ان کے معاون رہے۔ 1949ء میں یہ طشتری بازار میں فروخت ہونی شروع ہوئی اور اسے فلائنگ ساسر (اڑن طشتری) کا نام دیا گیا۔ لیکن کھیل کے طور پر اسے کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔ 1955ء میں موریسن نے اس کا نام پلوٹو پلیٹر رکھا۔ اس نام کے پیچھے اڑن طشتریوں کے تئیں امریکی عوام کا بڑھتا تجسس تھا۔ مستقبل کے فرزبی کی شکل اسی پلیٹ کی بنیاد پر رکھی گئی۔[1] 1958ء میں وھیم او نامی کمپنی نے پروڈکشن کا آغاز کیا اور موریسن کو فرزبی کی تیاری کا پیٹنٹ دیا گیا۔ اسی سال پلوٹو پلیٹر کا نام فرزبی رکھا گیا جس میں وھیم او کمپنی کے معاون بانی کا خاصا تعاون شامل تھا۔[3]

1980ء کی دہائی میں وھیم او کے جنرل منیجر ایڈ ہیڈریک نے اس کے فروخت میں اضافہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہیڈرک نے جو ڈسک کھیلوں کے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے، بعد میں بین الاقوامی فرزبی ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔[1] انھوں نے اس کھیل کی بہت سی نئی شکلیں بھی متعارف کروائیں۔ یہ ہیڈرک ہی تھے جنھوں نے فرزبی کا نیا تجارتی ڈیزائن پیش کیا اور اسی بنا پر انھیں اس کھیل کا پیٹنٹ دیا گیا۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ فرزبی 18-2-2010
  2. اڑن طشتری سی اڑتی ہوں، بن چابی بن انجن
    سب کا من بہلاتی پھرتی، اسٹیشن سے اسٹیشن۔ بوجھو تو جانوں!!! (موجد- رانی پتریکا) مغربی فرزبی، Frisbee آرکائیو شدہ 8 جولا‎ئی 2011 بذریعہ وے بیک مشین آؤ سیکھیں ہندی: مئی 2009
  3. ^ ا ب پ فرزبی بنانے والے فریڈ کی وفات آرکائیو شدہ 16 فروری 2010 بذریعہ وے بیک مشین بی بی سی ہندی 13 فروری 2010
  4. فرزبی بنانے والے فریڈ کی وفات آرکائیو شدہ 21 جولا‎ئی 2011 بذریعہ وے بیک مشین دیٹس آن ہندی 13 فروری 2010