قومی ادارہ برائے امراض قلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قومی ادارہ برائے امراض قلب ہسپتال کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال جناح ہسپتال کے عین مقابل واقع ہے۔ حکومت پاکستان کے زیرنگرانی اس ہسپتال کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈویسکولر ڈیپارٹمنٹ ہے۔ تاہم عرف عام میں اس کو کارڈیو کہاجاتا ہے۔ امراض قلب کے علاج کے حوالے سے یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال مانا جاتا ہے جسے نا صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان سے لوگ استعفادہ کرتے ہیں۔