قوم لوط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

قوم لوط سے مراد وہ لوگ ہیں جو حضرت لوط علیہ السلام پر ایمان نہ لائے تھے ۔اسے قرآن مجید میں قوم مجرمین بھی کہا گیا۔

قوم مجرمین[ترمیم]

قوم لوط کا قوم مجرمین کے نام سے قرآن میں یہ ذکر ہے

  • Ra bracket.png قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ Aya-32.png La bracket.png
  • انہوں نے کہا بیشک ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔

یعنی قوم لوط ایسے گندے افعال میں مبتلا تھی کہ اس سے پہلے کسی نے بھی ویسے گندے عمل نہیں کیے تھے۔ یہ لوگ لواطت کے بانی تھے۔ رہزن تھے ‘ لٹیرے تھے اور عام جلسوں میں سب کے سامنے بےحیائی کے کام کرتے تھے۔ اللہ نے ان کی ہدایت کے لیے ان ہی کے ایک برادر وطن حضرت لوط کو بھیجا لیکن قوم نے لوط کی نبوت ماننے سے انکار کردیا اور بولے : اگر تو سچا ہے تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آ۔ لوط ( علیہ السلام) نے دعا کی : اے میرے ربّ ! مجھے اس ظالم قوم سے محفوظ رکھ اور ان مفسدوں کے مقابلہ میں میری مدد کر اور فتح عنایت فرما۔ اللہ نے دعا قبول فرمائی اور ملائکہ کو ان بدکاروں کی ہلاکت کے لیے بھیج دیا۔[1]

قوم لوط[ترمیم]

  • القوم۔ یہ اصل میں صرف مرودں کی جماعت پر بولا جاتا ہے جس میں عورتیں شامل نہ ہوں
  • لوط سے مراد( حضرت لوط علیہ السلام ہیں یہ اسم علم ہے جس کے معنی کسی چیز کی محبت دل میں جاگزیں اور پیوست ہوجانے کے ہیں ۔ قوم لوط میں مراد خلاف فطرت فعل کرنے والے ہیں حضرت لوط (علیہ السلام) تو اس فعل سے منع کرتے تھے لہذا وہ اس سے مراد نہیں ہیں۔[2]

قرآن میں ذکر[ترمیم]

قرآن میں قوم لوط کا ذکر 7 بار آیا ہے

  • Ra bracket.png فَلَمَّا رَأَى أَيْدِيَهُمْ لاَ تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُواْ لاَ تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمِ لُوطٍ Aya-70.png La bracket.png
  • Ra bracket.png فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَجَاءتْهُ الْبُشْرَى يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ Aya-74.png La bracket.png
  • Ra bracket.png وَيَا قَوْمِ لاَ يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِي أَن يُصِيبَكُم مِّثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ Aya-89.png La bracket.png
  • Ra bracket.png وَقَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ Aya-43.png La bracket.png
  • Ra bracket.png كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ Aya-160.png La bracket.png
  • Ra bracket.png وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الأَيْكَةِ أُوْلَئِكَ الْأَحْزَابُ Aya-13.png La bracket.png
  • Ra bracket.png كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ Aya-33.png La bracket.png

لواطت کی ابتداء[ترمیم]

حضرت لوط علیہ السلام کی امت جن بستیوں میں رہتی تھی وہ بڑی شاداب اور سرسبز بسیتاں تھیں غیر بستیوں کے لوگ شادابی کے سبب سے قوم لوط کی بستیوں میں اکثر آجایا کرتے تھے جس کی وجہ سے قوم لوط کو طرح طرح کی تکلیف ہوتی تھی شیطان نے قوم لوط کو بہکایا کہ غیر بستیوں کے لوگ جو آویں ان کے ساتھ جتنے نو عمر لڑکے ہوں ان لڑکوں سے بدفعلی کی جاوے تو غیر لوگ تمہاری بستیوں میں ہر گر نہ آویں شیطان کے بہکانے سے اور خوب صورت لڑکا بن کر ان کو ورغلانے سے انہوں نے ویساہی کیا اور پھر ان میں وہ عادت جم گئی حضرت لوط ( علیہ السلام) نے ہرچند سمجھایا مگر انہوں نے نہ مانا آخر حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے اس قدر ٹکڑا زمین کا کھڑا کر اللہ کے حکم سے الٹ دیا اور ان لوگوں پر پتھروں کا مینہ برسا جن پتھروں میں آگ کے شعلے بھی تھے اور سب لوگ ہلاک ہوگئے[3]

قوم لوط کا علاقہ[ترمیم]

قوم لوط کا وہی علاقہ ہے جسے آج ہم بحرمیت یا بحیرہ مردار کہتے ہیں۔ یہ بحیرہ سمندر سے بھی زیادہ گہرائی میں ہے۔ چنانچہ اس میں پانی باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ اس بحیرہ میں مچھلی، مینڈک، کیڑا غرض کہ کوئی جاندار زندہ نہیں وہ سکتا۔ قوم لوط کا صدر مقام سدوم تھا۔ جو آجکل اسی بحیرہ میں غرق ہے۔ مگر کبھی یہ علاقہ بڑا سر سبز و شاداب تھا، غلوں اور پھلوں کی کثرت تھی یہاں کم ازکم پانچ خوبصورت بڑے شہر تھے جن کے مجموعہ کو قرآن کریم نے ” مؤتفکہ “ اور مؤتفکات، کے الفاظ سے بیان کاو ہے۔ نعمتوں کی فراوانی اور دولت کی ریل پیل نے یہاں کی قوم کو سرکش بنا دی تھا۔ اس قوم کی اصلاح کے لئے حضرت لوط (علیہ السلام) کو بھیجا گیا۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تفسیر مظہری قاضی ثناءاللہ پانی پتی
  2. مفردات القرآن، امام راغب اصفہانی
  3. تفسیر احسن التفاسیر ۔ حافظ محمد سید احمد حسن ۔الاعراف 80
  4. تفسیر بصیرت قرآن ،مولانا محمد آصف قاسمی،الاعراف 80