کاکوری
Appearance
(كاكوری سے رجوع مکرر)
شہر | |
سرکاری نام | |
ملک | بھارت |
ریاست | اتر پردیش |
ضلع | Lucknow |
بلندی | 121 میل (397 فٹ) |
آبادی (2001) | |
• کل | 16,731 |
زبانیں | |
• دفتری | اردو |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
کاکوری (انگریزی: Kakori) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو لکھنؤ ضلع میں واقع ہے۔[1]
تفصیلات
[ترمیم]کاکوری کی مجموعی آبادی 16,731 افراد پر مشتمل ہے اور 121 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ یہ صوبہ اترپردیش کے اودھ علاقہ کا اہم قصبہ ہے۔
کاکوری کو ہندوستان کی جنگ آزادی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہیں بسمل، اشفاق اللٰہ نے انگریزی خزانہ لے جانے والی ٹرین پر حملہ کیا تھا اور بعد میں ان کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ [2]
یہ قصبہ لکھنؤ ضلع میں ہے اور یہاں خانقاہ کاظمیہ قلندریہ موجود ہے۔ کاکوری، اردو اور فارسی کا مرکز رہا ہے۔ یہان نامور شعرا ہوئے ہیں۔ مشہور نعت گو شاعر محسن کاکوروی، نور اللغات کے مولف نورالحسن نیر اور صحافی شمس الر حمٰن علوی کا تعلق یہیں سے ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر کاکوری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kakori"
- ↑ https://learn.culturalindia.net/kakori-conspiracy.html
|
|
|