لالہ ٹیک چند بہار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اصلی نام: ٹیک چند تخلص: بہار پیدائش: دلی

پرانے تذکروں میں لالہ ٹیک چند بہار کا نام اردو زبان کے اولین غیر مسلم شاعروں میں ملتا ہے۔تقریبا 1687 میں دلی میں پیدا ہوئے. میر تقی میر کے ماموں سراج الدین علی خان آرزو کے ہم عصر تھے۔ نہایت رنگین طبع اور خوش مزاج طبیعت کے مالک تھے۔فارسی زبان و ادب کے ایسے عالم تھے،کہ بڑے بڑے علما و ادبا ان کا نام ادب سے لیتے تھے۔انھوں نے فارسی کی ایک لغت "بہارعجم" ترتیب دی. جو فارسی میں ایک معتبر لغت سمجھی جاتی ہے۔ 80 برس کی عمر میں دلی میں ہی ان کا انتقال ہو گیا.