لال سوہانرا پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لال سوہانرا پارک پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں واقع ہے یہ جنوبی ایشیاء کے بڑے اور وسیع ترین قومی پارکوں میں سے ایک ہے یہ پارک 153000ایکڑ اراضی پر پھیلا ہواہے،یہ پارک زمینی خدوخال (صحرا،پانی اور جنگلات ) کے باعث بہت مقبول ہے۔

یہ پارک بہاولپور سے 35 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے،تھل نہر یہاں سے گذرتی ہے یہاں جھیلیں اور تالاب بکثرت پائے جاتے ہیں پارک کی سطح میدانی اور صحرائی ٹیلوں پر مشتمل ہے یہ ٹیلے 6 میٹر تک بلند ہیں جو ہزاروں ایکڑ اراضی پر محیط ہیں۔

جنگلی حیات:

یہ پارک جنگلی حیات (جنگلی پرندوں اور جنگلی جانوروں) سے بھر پور ہے۔ جنگلی بلی،خرگوش،تلور،ہرن، چھپکلیاں، سانپ، کوبرا، عقاب،شاہین،گدھیں،روسی عقاب،چڑیاں،الو یہاں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں،اس کے علاوہ تالابوں اور جھیلوں میں پانی کے جانور(مچھلیاں،کچھوے) بھی پائے جاتے ہیں یہاں تقریباََ 10 ہزار سے 30 ہزار تک آبی پرندوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے

سفاری پارک:

حکومت پنجاب نے منصوبہ بنایاہے کہ یہاں معیاری قسم کا سفاری پارک قائم کیاجائے یہاں شیروں کے لیے قدرتی ماحول بنایاجائے گا تاکہ سیاح شیروں کو ان کے اصلی مسکن میں قریب سے دیکھ سکیں اس کے علاوہ نیپال سے لائے گئے گینڈوں کے لیے نسل میں اضافہ کے لیے ایک مرکز بھی ہے جو پاکستان میں معدوم ہے تقریباََ400 سے زائد جنگلی جانوروں اور پرندوں کی نسل افزائش کے لیے کام کیاجا رہاہے مثلاََ کالا ہرن، جو پاکستان میں خطرناک حد تک کم ہو رہاہے۔