مندرجات کا رخ کریں

لکڑی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لکڑی کی سطح، جس میں لکڑی کے کئی نقوش عیاں ہیں

لکڑی یا کاٹھ یا چوب ایک کاربنی مادہ ہے، جس کی پیداوار درختوں کے تنے میں وقت کے ساتھ سخت ہوتے حیاتیاتی مادے کے طور پر ہوتا ہے۔ ایک زندہ درخت میں یہ مادہ پتوں اور دیگر بڑھتے بافتوں تک غذائی اجزاء اور پانی کی ترسیل کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ درخت کو سہارا دیتا ہے تاکہ درخت خود کھڑا رہ کر حتمی اونچائی اور ماپ اپنا سکے۔ لکڑی درخت کے اس مواد کو بھی کہا جاتا ہے، جس کی ہیئت تنے کے مادے کی طرح ہوتے ہیں، مثلاً شاخیں اور بعض اوقات جڑیں بھی لکڑی ہی کہلاتی ہیں۔ تاریخ انسانی کے آغاز سے ہی لکڑی کا استعمال کئی مقاصد جیسے کہ ایندھن (بالن) اور تعمیر و تجارت کے طور پر رہا ہے۔ تعمیر کے طور پر اس کا استعمال خاص طور عمارت، اوزار، ہتھیار، فرنیچر، پیکیجنگ، لکڑکاری اور کاغذ وغیرہ بنانے میں کیا جاتا ہے۔