لیلادھرمنڈلوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لیلادھر منڈلوئی ہندی بھاشا کے مصنف اورشاعر ہیں۔بنیادی طور پر ان کی پہچان ایک شاعر کی حیثیت سے ہی ہے تاہم انھوں نے مختلف اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔

زندگی[ترمیم]

منڈلوئی کی پیدائش 1954 ميں بھارتی مملکت مدھیہ پردیش کے چھندوار ضلع کے گوڑھی نامی قریہ ميں ہوا۔ منڈلوئی نے بھارت میں بی اے بی ایڈ (انگریزی) صحافت میں گریجوئیشن اور ایم اے (ہندی) تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ لندن چلے گئے جہاں سے نشریات میں اعلی تعلیم (سی آرٹی) حاصل کی۔

منڈلوئی دوردرشن آکاشوانی کے ڈائیریکٹر جنرل سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ہی پرسار بھارتی بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔[1][2]

تخلیقات[ترمیم]

شعری مجموعہ
  • گھر-گھر گھوما،
  • رات-برات،
  • مگر ایک آواز،
  • دیکھا-ادیکھا،
  • یہ بدمستی تو ہوگی،
  • دیکھا پہلی دفعہ ادیکھا،
  • اپستھت ہے سمندر
نثری ادب
  • انڈمان نیکوبار کی لوک کتھائیں،
  • پہاڑ اور پری کا خواب،
  • چاند کا دھبہ،
  • پیڑ بھی چلتے ہیں،
  • بندیلی لوک راگنی

ایوارڈ[ترمیم]

  • مدھیہ پردیش صوبہ کے ساہتیہ پریشد کے رام ولاس شرما ایوارڈ سے نواز گیا
  • واگیشوری ایوارڈ،
  • رضا ایوارڈ،
  • پشکن ایوارڈ اور
  • ناگ ارجن ایوارڈ 

حوالے[ترمیم]

  1. "Leeladhar Mandloi | ZEE Jaipur Literature Festival"۔ Jaipurliteraturefestival.org۔ 7 जुलाई 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2017 
  2. "Author Profile :Vani Prakashan"۔ Vaniprakashan.in۔ 10 मई 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2017 

بیرونی لنکس[ترمیم]

  • کالا پانی (تنقید) کِتاب.ओआरजी پر۔.۔۔.کالا پانی