مبدا پریٹو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اصطلاح term

مبدا

principle

پریٹو مبدا (جسے 80-20 قاعدہ بھی کہے ہیں) بیان کرتا ہے کہ، "بہت سے واقعات کے لیے، 80% نتائج کا ماخذ 20% اسباب ہوتے ہیں"۔ کاروباری عالم جوزف جوران نے یہ مبدا اطالوی ماہر معاشیات ولفریڈو پاریٹو کے نام پر پیش کیا، جس نے یہ مشاہدہ بیان کیا تھا کہ اطالیہ کی 80% اراضی کی ملکیت آبادی کے 20% افراد کے پاس ہے۔ کاروبار میں یہ اٹکل عام ہے، مثلاً، "80% فروخت کا باعث آپ کے گاہکوں کے 20% ہیں"۔ ریاضیاتی طور پر، جب کوئی شے کافی زیادہ حصہ داروں میں بٹی ہو، تو 50 اور 100 کے درمیان ایسا عدد k ضرور ہو گا کہ k% شے کا حصہ (100−k)% حصہ داروں کے پاس آئے گا۔ عدد k چلے گا 50 سے (جب توزیع یکساں ہو) قریباً 100 تک (جب حصہ داروں کی قلیل تعداد قریباً تمام وسائل پر قابض ہوں)۔ ریاضیاتی نکتہ سے عدد 80 کوئی خاص نہیں، مگر حقیقی دنیاوی نظامات میں یہ اس نایکساں توزیع کے خطہ میں پایا جاتا ہے۔