مجلد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دھول بچاؤ غلاف کے ساتھ ایک مجلد کتاب

مجلد کتاب ایسی کتاب ہوتی ہے جس کے اوپر ایک سخت حفاظتی غلاف چڑھا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ غلاف ایک موٹے گتے سے بنا ہوتا ہے جسے کپڑے، موٹے کاغذ یا کبھی کبھی چمڑے سے بھی بنایا جاتا ہے۔ لفظ مجلد اردو کے لفظ جلد سے مشتق ہے جس کا مطلب چمڑا ہوتا ہے۔ اس جلد کو لچکدار سلائی ٹاكوں سے سلا جاتا ہے تاکہ جب کتاب کو پڑھنے کے لیے کھولا جائے تو یہ بآسانی کھل سکے اور کھلنے کے بعد کھلی رہ سکے، تاہم آج کل جلد کو سلنے کی بجائے چپکایا بھی جاتا ہے۔

مجلد کتابیں اکثر غیر تیزابی کاغذ پر طبع کی جاتی ہیں اور یہ کاغذی جلد والی کتابوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔ تاہم مجلد کتابیں تیاراور فروخت کرنے کے وقت نسبتاً مہنگی ہوتی ہیں۔ مجلد کتابوں کو مٹی سے بچانے کے لیے اکثر ان پر غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔