محمد بن سرقوسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد بن سرقوسی، صقلیہ کے ایک والی۔ ابو العباس بن ابراہیم کی وفات کے بعد محمد بن سرقوسی والی ہوا۔ محمد بن سرقوسی نے 290ھ میں صقلیہ کی حکومت سنبھالی۔ چند ماہ بھی گذر نہ پائے تھے کہ ابو مضر نے قید خانے میں اپنے باپ ابو العباس کے خلاف سازش کرکے تین صقلبی غلاموں کے ذریعے شب چہار شنبہ شعبان 290ھ میں قتل کر ڈالا اور خود تخت پر قابض ہو گیا۔ اس نے سب سے پہلے ابن سرقوسی کو معزول کیا اور اس کی بجائے علی بن محمد بن ابی الفوارس کو صقلیہ کا والی مقرر کر دیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  • تاریخ ملت، جلد سوم، مفتی زین العابدین سجاد میرٹھی اور مفتی انتظام ﷲ شہابی اکبر آبادی، ص- 225