محمد واضح محدث رائے بریلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد واضح محدث رائے بریلوی سلسلہ احسنیہ مجددیہ کے مشائخ میں سے تھے۔ رائے بریلی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی کتابیں اپنے والد اور ملا عبد اللہ امیٹھوی سے پڑھیں، ملا نظام الدین فرنگی محلی سے بھی استفادہ کیا۔ تکمیل علوم ظاہری کے بعد طریقہ احسنیہ کیا۔ اس کے بعد دہلی جا کر شاہ ولی اللہ دہلوی سے استفادہ کیا اور ان سے بیعت کی۔ رائے بریلی میں ایک مدت تک حدیث، فقہ، نحو و صرف کا درس دیتے رہے۔ رائے بریلی میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد ثانی حسنی: خانوادۂ علم اللہی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2009ء، صفحہ 78-80