محمود اے خواجہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دنیا کے نامور ماحولیاتی سائنسدانوں میں سے ایک

طویل عرصہ سے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے ساتھ بطور سینئر ایڈوائزر منسلک تھے۔ انھوں نے فیکٹریوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے زہریلے مادوں کی وجہ سے ماحول اور صحت پر منفی اثرات اور پائیدار صنعتی ترقی کے موضوع پر متعدد تحقیقی مقالے اور مضامین لکھے۔ ڈاکٹر خواجہ عالمی سائنسی فورمز کے بورڈز میں رہ چکے ہیں جہاں انھوں نے ایک سچے اور مخلص پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی۔ انھوں نے بالترتیب لا ٹروب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میلبورن، آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف پشاور پاکستان سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی۔

ایس ڈی پی آئی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر خواجہ یونیورسٹی آف پشاور، لا ٹروب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف کیپ کوسٹ اور کماسی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گھانا میں تدریسی عہدوں پر فائز رہے۔

وہ خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے ساتھ بطور ماہر سائنس نصابی کتب اور پاکستان کونسل فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں بطور سینئر سائنسی افسر بھی منسلک رہے۔ ڈاکٹر خواجہ نے کیمیکل سائنس اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے قابل قدر علمی و تحقیقی خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ، جاپان، جمہوریہ چیک، ہندوستان، جمہوریہ کوریا اور امریکا میں شراکت دار تنظیموں کے ساتھ متعدد مشترکہ/تعاون پراجیکٹس/پروگراموں میں SDPI کے لیڈ انوسٹی گیٹر اور فوکل پرسن بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر خواجہ کی 75 سے زیادہ اشاعتیں ہیں، جو قومی اور بین الاقوامی تحقیقی جرائد، رسائل اور اخبارات میں شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کیمیکل سوسائٹیز، سائنس ایسوسی ایشنز، بین الاقوامی نیٹ ورکس جیسے IPEN، PBC، ISDEGCSF اور علاقائی/بین الاقوامی اداروں کی ایگزیکٹو کمیٹیوں میں اعزازی عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے POPs (مسلسل نامیاتی آلودگیوں) پر سٹاک ہوم کنونشن، مرکری پر مناماتا کنونشن، SAICM (بین الاقوامی کیمیکل مینجمنٹ کے لیے اسٹریٹجک اپروچ) اور بین الاقوامی فورم آن کیمیکل سیفٹی (IFCS) پر بین الاقوامی مذاکراتی کمیٹی (INC) کے اجلاسوں میں فعال طور پر حصہ لیا ۔ وہ پاکستان کی کیمیکل سوسائٹی کے فیلو اور تاحیات رکن تھے اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف ڈاکٹرز فار انوائرنمنٹ (ISDE) کے صدر اور ایکسی لینس ان ریسرچ اور "لائف" اچیومنٹ ایوارڈز کے فاتح کے بھی تھے۔ ستمبر 2019 میں، ڈاکٹر خواجہ کو پیسیفک بیسن کنسورشیم (PCB) کی جانب سے ماحولیات اور صحت پر، تحقیق اور پی سی بی کے لیے معاونت کے لیے چیئرمین ٹرافی سے نوازا گیا۔[1]

ڈاکٹر محمود اے خواجہ جنھوں نے اپنی آخری سانس تک سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) میں سینئر ایڈوائزر، کیمیکلز اینڈ سسٹین ایبل انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کی خدمات انجام دیں،

7 فروری 2022ء کو وفات پائی ،

حوالہ جات[ترمیم]