مرغبانی
Appearance
مرغی، ٹرکی، بطخ اور مرغابی کی تجارتی پیمانے پر افزائشِ نسل کو مرغبانی کہتے ہیں۔ مرغبانی دراصل مویشی پالنے یعنی اینیمل ہسبنڈری کی ایک شاخ ہے جو انڈوں اور گوشت کی پیدوار سے متعلق ہے۔
ہر سال تقریباً 50 ارب مرغیاں انڈوں اور گوشت کے لیے پالی جاتی ہیں۔ گوشت کے لیے مرغی کو برائلر اور انڈوں والی مرغیوں کو لیئر کہتے ہیں۔ محض برطانیہ میں ہر روز دو کروڑ نوے لاکھ انڈے استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ مرغیاں سال بھر میں 300 انڈے دے سکتی ہیں۔ تاہم بارہ ماہ کے بعد مرغی کے انڈے دینے کی صلاحیت کم ہونے لگ جاتی ہے۔ اس عمر میں زیادہ تر مرغیاں ذبح کر دی جاتی ہیں۔