مندرجات کا رخ کریں

مرغزار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


مرغزار کی حسین وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سحرانگیز وادی سوات کے مشہور اور تاریخی پہاڑ ایلم کے دامن میں واقع ہے۔ برفباری کے بعد مینگورہ، سیدو شریف کے علاوہ ملک بھر سے شوقین حضرات بڑی تعداد میں مرغزار کا رخ کرتے ہیں۔ آنے والوں کا کہنا ہے کہ برفباری کے بعد وادی کا حسن مزید نکھر جاتا ہے۔ مرغزار آنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد بھی شامل ہوتے ہیں۔ وادی مرغزار تاریخی اہمیت کی حامل بھی ہے۔ یہاں سفید محل کے نام سے سنگ مرمر سے بنی ہوئی ایک خوبصورت عمارت ہے، جو ریاست سوات کے ولی عہد میاں گل عبدالودود نے 1941ء میں تعمیر کروائی تھی۔ وادی مرغزار کا شمار سوات کے حسین وادیوں میں ہوتا ہے۔ برفباری کے بعد یہاں پر میلے کا سماں ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]