مندرجات کا رخ کریں

مسند ابو یعلیٰ الموصلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسند ابو یعلیٰ الموصلی
مصنفابو یعلی الموصلی
اصل عنوانمسند أبي يعلى
ملکعراق
زبانعربی
موضوعحدیث
صنفحدیث

مسند ابو يعلى الموصلی حدیث کی معروف و مشہور کتاب ہے۔

شیخ الاسلام ابو يعلى احمد بن علی بن المثنى بن يحيی بن عيسىٰ بن ہلال التميمی الموصلی، الامام الحافظ، محّدث الموصل

ولادت

[ترمیم]

شیخ الاسلام ابو یعلی 211ھ 826ء موصل میں پیدا ہوئے

وفات

[ترمیم]

ان کی وفات 307ھ920ء میں ہوئی

موضوع

[ترمیم]

یہ کتاب احادیث رسول اللہ پر پر مشتمل ہے اس کی صحت پرابتدائی دورسے آج تک تواتر سے اتفاق رہا ہے اس سے استفادہ کرنے ولی ہستیوں میں بہت مشہور محدثین شامل ہیں

  • اس کا ذکرحافظ الذہبی نے تذكرة الحفاظ (2708) میں اورسير أعلام النبلا (1478) میں اوردول الاسلام (16) میں کیا
  • حافظ ابن كثير نے البدايہ والنهايہ (11) میں کیا* اکثر اہل علم استفادة کیا اور اپنی کتابوں ین اسے نقل کیا ان میں منذری الترغيب میں (152) جگہ پر ذکر کیا، اورايلعی نے نصب الرايہ میں (85) جگہ ذکر کیا، ابن حجر نے فتح الباری میں (226) جگہ، اورمناوی نے فيض القدير میں (109) جگہ استعمال کیا
  • اس کی شروحات اور زوائد بھی لکھی گئیں* حافظ نور الدين الہيثمي نے زوائد لکھیں جس کا نام "المقصد الاعلى فی زوائد ابی يعلى" لکھی
  • حافظ ابن حجرنے "المطالب العالیہ فی زوائد المسانيد الثمانیہ"۔ لکھی

تعداد احادیث

[ترمیم]

اس میں (7555) احادیث شامل ہیں جسے مصنف نے اسماء صحابہ سے مرتب کیا ان کی تعداد 210 ہے پہلے مسند الصديق پھر مسند عمر پھر علی پھرمسند طلحة پھر مسانيد العشرة المبشرين بالجنة، او اسی طرح آخر کتاب تک ترتیب ہے۔[1]

تصنیفات

[ترمیم]
  • مسند ابی یعلیٰ یہ 13 جلدوں میں جس کی اکثر علما نے بہت تعریف کی
  • المفاريد عن رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم
  • حديث محمد بن بشار بندار عن شيوخہ
  • المعجم، [2][3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مسند ابی يعلى، مؤلف: ابو يعلى احمد بن علی بن المثُنى بن يحيی بن عيسى بن هلال التميمي، الموصلی :ناشر: دار المأمون للتراث دمشق
  2. مسند ابی یعلی، دار الکتب العلمیۃ بیروت،
  3. الموسوعۃ العربيۃالعالميۃ http://www.mawsoah.net آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mawsoah.net (Error: unknown archive URL)