مشرف حسین انجم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر و ادیب

پیدائش[ترمیم]

نام مشرف حسین انجم ہے۔ ادب کی دنیا میں ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم کے نام سے معروف ہیں۔ 17 مئی 1969ء کو تحصیل شاہپور ضلع سرگودھا کے ایک گاؤں ٹھٹھی ڈھکواں میں عبد الحق راجپوت کے گھر پیدائش ہوئی۔[1]

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے پرائمری اسکول بونگہ بلوچاں میں حاصل کی۔ میٹرک تک گورنمنٹ ہائی اسکول جیون گوندل سے تعلیم مکمل کی۔ ایف اے، بی اے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ایم اے وفاقی اردو یونیورسٹی سے کرنے کے بعد زمیندارہ اور کاروباری معاملات میں مصروف ہو گیا۔ دورانِ کاروبار 4 سالہ ہومیوپیتھک کورس (ڈی ایچ ایم ایس) اور 4 سالہ فاضل طب کورس کی ڈگریاں بھی حاصل کیں اور ان میں گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔[2]

عملی زندگی[ترمیم]

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں بطور سلیکشن آفیسر کام کیا،

شاعری[ترمیم]

37 سے زائد مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ جو حمد و نعت و منقبت اور غزل نظم پر مشتمل ہیں۔ حمد و نعت کی صنف میں بے شمار تجربے کیے اور نئی نئی ہیئتوں اور نئے نئے رنگوں میں اس کا اظہار کیا۔ ایک ایک بحر میں پانچ پانچ سو سے لے کر ایک ایک ہزار اشعار پر مشتمل کٸی مجموعے شائع ہو کر منظر عام پر آ چکے ہیں

سرگودھا کی ادبی تاریخ میں سب سے زیادہ حمدیہ ونعتیہ مجموعے تخلیق کرنے کا سہرا ڈاکٹر مشرف انجم کے سر ہے

سرگودھا کی ادبی تاریخ کے اولین اردو وپنجابی نعتیہ دواوین "خوشبوئے نعت اور "خوشبواں دی بارش" انھیں کے چھپ کر منظر عام پر آئے اور حیرت کی بات ہے کہ سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا حمدیہ دیوان" خوشبوئے گلائے ثنا" بھی ڈاکٹر مشرف حسین انجم کا شاٸع ہوا...انھوں نے اکثر مجموعوں کے عنوان میں لفظ" خوشبو" کا استعال کیا ہے ان کے طویل نعتیہ نظموں پرمشتمل کٸی مجموعے منظرعام پر آئے جن میں پانچ سو سے لے کر ایک ہزار اشعار اپنی مہک بکھرانے میں منہمک ہیں۔ان کے فکرو فن کے حوالے سے کٸی منثور ومنظوم کتابیں بھی منظر عام پر آٸیں۔۔وہ عبد الحق نعت فاؤنڈیشن پاکستان اور فروغِ حمد و نعت کونسل پاکستان کے چیٸر مین بھی ہیں ان کی تنظیم کی طرف سے شعرا و ادبا کو "خوشبوئے نعت ایوارڈ "بھی دیٸے جاتے ہیں

مجلہ خوشبوئے نعت سرگودھا کے مدیرِ اعلیٰ اور مجلہ قلم وقرطاس ننکانہ کے مدیر بھی ہیں۔دبستانِ سرگودھا میں وہ حمد و نعت کے سینٸر شاعر وادیب کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ان کے شاگردوں کی تعداد بے شمار ہے ۔ ان کے شاگردوں کی بھی کتب شاٸع ہو چکی ہیں۔۔ ان کے فن وشخصیت پر منہاج یونیورسٹی لاہور ,غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان,سرگودھا یونیورسٹی سرگودھا سے ایم فل وایم اے کے تھیسس لکھے جاچکے ہیں اور مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد سے ان کی مناقب پر  ایم فل کا تھیسس لکھا جارہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان  یونیورسٹی سے ان کے فکر وفن پر” پی ایچ ڈی "کا تھیسس لکھنے کی منظوری ہو چکی ہے...ان کے سینتیس مجموعے جو شاٸع ہو چکے ہیں ان میں 30 نعتیہ 3 حمدیہ 3 بچوں کے لٸے نظموں اور ایک غزل پر مشتمل ہے۔اور حمد و نعت و غزل, نظم ونثر پر مشتمل ان کے70 سے زاٸد مسودے اشاعت کے منتظر ہیں۔۔وہ پندرہ سال کی عمر میں شعر و ادب کی طرف راغب ہوئے ان کی شعرو ادب کے حوالے سے خدمات چالیس سال کو محیط ہیں ۔۔۔ انھیں سینکڑوں کی تعداد میں ایوارڈز واسناد سے نوازا جا چکا ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وہ دو بار" آرمی چیف ایوارڈ " اور دو بار سپیشل گفٹ وصول کر چکے ہیں۔۔2023 میں انھیں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے "صوباٸی سیرت ایوارڈ" بھی مل چکا ہے علاوہ ازیں نیشنل بک فاؤنڈیشن سے بھی وہ دو بار خصوصی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔۔۔ ان کا شعری و ادبی سفر جس خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان پر اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص کرم ہے

تحریر" محمد طلحہ حسین

شعری مجموعے[ترمیم]

  • خوشبو درود کی()
  • خوشبو حسین کی()
  • گلشن میں بہار آئی()
  • سوہنے دیاں یاداں()
  • صدقہ ہے مدینے والے کا()
  • تری شان جل جلالہ()
  • سبز گنبد خیالوں میں()
  • بکھری ہے تیری خوشبو()[3]
  • خوشبوئے پاکستان (2023ء)
  • خوشبو نے مہکائی سوچ (2023ء)
  • چاروں پھول ہیں خوشبو والے (2023ء)
  • خوشبوئے گلہائے ثناء (2023ء)
  • خوشبواں دی بارش (2023ء)
  • خوشبو جیسی بات کریں گے (2023ء)
  • شاعرِ حمد و نعت ڈاکٹر مشرف حسین انجم کا حمد و نعت ومناقب پر مشتمل تخلیقی سفر 1۔سبز گنبد کے خیالوں میں۔۔(مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت1998 2۔تیری شان جلّ جلالہ۔۔۔۔۔(مجموعہ ٕحمد اردو )سالِ ا شاعت 1999 3۔سوہنے دیاں یاداں(مجموعہ ٕنعت پنجابی)سالِ اشاعت2001 4۔صدقہ ہے مدینے والے کا(مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت 2001 5۔گلشن میں بہار آٸی( ایک بحر میں 500 اشعارِ سلام مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2003 6۔خوشبو حسین کی (مجموعہ ٕمنقبت اردو) سالِ اشاعت2004 7۔خوشبو درود کی(ایک بحر میں 500 اشعارِ درود مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت 2005 8۔شہرِ وفا کی خوشبو(ایک بحر میں 500 اشعار لفظ نعت کی تشریح وتوضیح میں مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2006 9۔اغثنی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2007 10۔پھولوں کی خوشبو(  پھول وخوشبو کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2007 11۔نعتیہ تروینیاں( عالمی سطح پر تروینی کااوّلین مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2010 12۔روشن روشن نعت کی خوشبو(نور اور روشنی کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2011 13۔دل دا چین مدینہ( نعتیہ تروینیاں پنجابی) سالِ اشاعت 2012 14۔سنہری جالیاں( نعتیہ کوثریہ پنجابی)سالِ اشاعت 2012 15۔نگاہِ کرم یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( یامحمد کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت2013 16۔ گنبدِ خضرا کے سائے میں (گنبدِ خضرا کی ردیف پر مشتمل مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت.2013 17۔سیرتِ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو( ایک بحر میں 500 اشعارِ سیرت مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت 2014 18۔السلام اے محورِ اقلیم ِ جاں (ایک بحر میں 500 اشعارِ سلام مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2014 19۔نقشِ نعلینِ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک بحر میں 510 اشعار مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت 2015 20۔پھولوں کی مہکار (ہاٸیکو مجموعہ ٕنعت اردو) سال اشاعت 2015 21۔خوشبوئے محبت (ایک بحر میں 500 اشعار مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت 2016 22۔خوشبوئے مناقب (اہلبیت ,صحابہ کرام واولیائے کرام کے بارے میں مجموعہ ٕمناقب اردو )سالِ اشاعت 2016 23۔خوشبوئے مدینہ( مدینہ اور دربار کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2017 24۔حمدیہ تروینیاں (عالمی سطح پر حمدیہ تروینی کا اولین مجموعہ)سالِ اشاعت 2018 25۔جمالِ گنبدِ خضرا(جمال گنبدِ خضرا کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت 2019 26۔خوشبوئے نعت( سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا اردو نعتیہ دیوان ) سالِ اشاعت 2020 27۔سلاماں دی خوشبو(ایک بحر میں ایک ہزار سے زاٸد اشعار پر مشتمل سلام مجموعہٕ نعت پنجابی) سالِ اشاعت 2021 28۔خوشبو کا احساس( بچوں کے لٸے نعتیہ مجموعہ اردو) سالِ اشاعت 2021 29۔اکھراں وچ خشبوواں ( صوباٸی سیرت ایوارڈ یافتہ نعتیہ مجموعہ پنجابی) سالِ اشاعت 2022 30۔خوشبوئے گلہائے ثنا (سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا حمدیہ دیوان اردو)۔سالِ اشاعت 2023 31۔خشبواں دی بارش (سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا پنجابی نعتیہ دیوان) سالِ اشاعت 2023 32۔چاروں پھول ہیں خوشبو والے (مناقب ِخلفائے راشدین اردو)سالِ اشاعت 2023 33۔خوشبو نے مہکاٸی سوچ (نعتیہ تروینیاں مجموعہ ٕنعت) سال اشاعت 2023 دیگر مجموعے 34۔بکھری ہے تیری خوشبو (مجموعہ ٕ غزل اردو)سالِ اشاعت 1998 35۔ہم اچھے کہلاٸیں گے( نیشنل بک فاؤنڈیشن سے ایوارڈ یافتہ۔... بچوں کے لٸے نظمیں اردو)سالِ اشاعت 2004 36۔خوشبو جیسی بات کریں گے (نیشنل بک فاؤنڈیشن سے ایوارڈ یافتہ۔۔۔۔۔بچوں کے لٸے نظمیں اردو )سالِ اشاعت 2023 37۔خوشبوئے پاکستان (بچوں کے لٸے نظمیں اردو(سالِ اشاعت 2023)

اعزازات[ترمیم]

منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے ان کے فن اور شخصیت پر ایم فل کا مقالہ لکھوایا گیا۔ محترمہ نواب بی بی نے یہ مقالہ لکھا ہے۔ اس کی نگران ڈاکٹر فضیلت بانو تھیں( جو منہاج یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو ہیں۔ )اس کا دورانیہ 2018ء سے 2020ء تھا۔ مقالے کا عنوان۔ ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم کی حمدیہ و نعتیہ شاعری کا تحقیقی جائزہ۔[4]

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ان کے فن وشخصیت پر ایم اے کا مقالہ لکھوایا گیا اس کے نگران ڈاکٹر عابد خورشید تھے۔اس کا دورانیہ 2021 سے 2023 تھا۔اس مقالے کا عنوان تھا:ڈاکٹر مشرف حسین انجم کی شاعری کا فکری وفنی جاٸزہ

ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے فن وشخصیت پر جو کتابیں لکھی گٸیں

1-"جس کی سوچ مہکتی دیکھی" ترتیب وتزٸین "محمد طلحہ حسین ۔۔۔۔۔اس کتاب میں ڈاکثر مشرف حسین انجم کے بارے میں مشاہیر کی لکھی ہوٸی منظومات شامل ہیں یہ کتاب 2022 میں منظرِ عام پر آٸی

2۔"ادبی ستارے جلد اوّل " تحریر و تحقیق "زاہد اقبال بھیل۔۔۔۔اس کتاب میں ڈاکٹر مشرف حسین انجم کی شخصیت اور ان کی کتب پر زاہد اقبال بھیل کے مضامین شامل ہیں ۔ یہ کتاب 2022 میں شاٸع ہوٸی

3۔"گلشنِ نعت دا سوہنا پّھل " شاعر" ڈاکٹر حفیظ احمد۔۔۔اس کتاب میں ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے بارے میں ڈاکٹر حفیظ احمد کے پنجابی ماہیے شامل ہیں۔ یہ کتاب 2023 میں منظرِ عام پر آٸی

4۔"عاشق مدنی ماہی دا" شاعر" محمد یعقوب فردوسی۔۔۔۔اس کتاب میں ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے بارے میں یعقوب فردوسی کے پنجابی ماہیے شامل ہیں یہ کتاب 2023 میں شاٸع ہوٸی

5۔"سالارِ سخن انجم " شاعر "شیراز کھچی۔۔۔اس کتاب میں ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے بارے میں شیراز کھچی کے اردو ماہیے شامل ہیں۔یہ کتاب 2024 میں منظرِ عام پر آٸی

6۔"شاہینِ ادب " شاعر: زاہد اقبال بھیل۔۔۔۔اس کتاب میں ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے فن اور شخصیت کے بارے میں زاہد اقبال بھیل کی منظومات شامل ہیں۔یہ کتاب 2024 میں شاٸع ہوٸی

7۔جہانِ نعت کراچی( میگزین) یہ خصوصی مجلّہ ڈاکٹر مشرف حسین انجم کے نعتیہ مجموعہ "نقشِ نعلینِ حضور صلی اللہ علیہ وسلم " پر مشتمل ہے۔اس کے مدیرِ اعلیٰ محمد رمضان میمن ہیں اور یہ دسمبر2017 میں منظرِ عام پر آیا

8۔راوی لہر "ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم نمبر"یہ خصوصی شمارہ عبد الجبار اثر نے مرتّب کیا اور یہ فروری 2018 میں فیض پور خورد شیخوپورہ سے منظرِ عام پر آیا

حوالہ جات[ترمیم]