مضطر خیرآبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مضطر خیر آبادی
Muztar Khairabadi.jpg

معلومات شخصیت
پیدائشی نام افتخار حسین
پیدائش 1865
خیرآباد
وفات 1927
گوالیار
قومیت بھارتی
عملی زندگی
استاذ امیر مینائی  ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف،  شاعر،  مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

افتخار حسین : مضطر خیر آبادی، پیدائش 1862ء اور وفات 1927۔ ایک مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔[1][2][3]

سوانح[ترمیم]

والد صاحب احمد حسن رسوا اور والدہ محترمہ بی بی حرمن خیرآبادی۔ آپ کے دادا فضلِ حق خیرآبادی، غدر کے دور میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے مجاہد آزادی تھے۔[3] انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار شہر خیرآباد، ٹونک، گوالیار، اندور، بھوپال اور رام پور میں گزارے۔ اپنی زندگی کے آخری ایام اندور میں گزارے۔ شہزاد رضوی آپ کے پوتے ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

آپ کو کئی خطابات، القاب اور اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

  • خان بہادر
  • اعتبارالملک
  • افتخارالشعراء [3]

ان کی وفات 1927ء شہر گوالیار میں ہوئی اور وہیں پر دفنایا گیا۔[3]

ادبی سفر اور تصانیف[ترمیم]

ان کی کئی تصانیف ہیں جن کو ادبی دنیا میں کافی سراہا گیا۔ انہوں نے کرشمئہ دلبر نامی ایک رسالہ شائع کیا تھا۔ اور ان کے تقریباً تصانیف ضائع ہوچکے ہیں۔[3]

تصانیف[ترمیم]

ان کی تصانیف :[3]

  • نذر خدا - حمدیہ مجموعہ
  • میلاد مصطفے Mohamed peace be upon him.svg۔ نعتیہ مجموعہ
  • بحر طویل - ایک نظم
  • مرگِ غلط کی فریاد - ایک غزل

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Incorrect verses". The Tribune India.com. 2005-01-02. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2012. 
  2. "A vein of grief". The Hindu.com. 2002-06-23. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2012. 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Muztar Khairabadi: Grand father of noted lyricist Jawed Akhtar". rekhta.org. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2014. 

حواشی[ترمیم]

  • Khalil Ullah Khan, Muztar Khairabadi: Hayat aur shairi (Urdu Publishers, Nazir Abad, Lucknow, 1979)۔
  • Mohammed Adbul Shahid Khan Sherwani, Baghi Hindustan (Almajma al-Islami, Mubarakpur, 1947)۔
  • Nashtar Khairabadi, ed.، Ilhaamaat (1934)۔