کیمیائی علاج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(معالجۂ کیمیائیہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

بنیادی طور پر تو معالجۂ کیمیائیہ (chemotherapy) کے دائرۂ کار میں وہ تمام اقسام کے معالجات آجاتے ہیں جو کسی بھی طور کسی مرض کے علاج کے سلسلے میں کیمیائی اجزاء کا استعمال کرتے ہوں اور خلیات کو فنا کرتے ہوں؛ لیکن علم طب اور بطور خاص علم الاورام میں یہ معالجاتی اصطلاح، سرطان کے کیمیاوی علاج کے لیے ہی اختیار کی جاتی ہے اور اس سے مراد سرطانی خلیات کے خاتمے کی ہی لی جاوے ہے۔ اب چونکہ سرطان کے لیے ورم (tumor) کی اصطلاح بھی مستعمل ہے اسی وجہ سے اس اصطلاح کو بعض اوقات معالجہ ضد الورم (antineoplastic) کے متبادل بھی اختیار کیا جاتا ہے۔