مندرجات کا رخ کریں

مفتی ابو البرکات دہلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مفتی ابو البرکات دہلویفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
اپنے عہد کے اکابر فقہائے حنفیہ سے تھے دہلی میں پیدا ہوئے اس شہر کی علمی فضا میں پروان چڑھے اور جلیل القدر علما سے استفادہ کیا ابھی چھوٹی عمر میں ہی تھے کہ عہد عالمگیری میں پہلے مسند افتاء پر اور پھر مسند قضا پر متمکن ہوئے۔
فقہی مسائل پر ان کی تصنیف مجمع البرکات ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے اس کتاب کی تصنیف سے وہ 9 ذی الحجہ 1116ھ میں فارغ ہوئے
وہ فقہ و اصول فقہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے اسی بنا پر اس جماعت میں شامل ہوئے جس نے فتاویٰ عالمگیری کو مدون کیا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 153 دانش گاہ پنجاب لاہور