مفتی قاضی حبیب اللہ مدراسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


حضرت مفتی قاضی حبیب اللہ مدراسی شافعی رحمۃ اللہ علیہ شافعی المسلک کے بہت بڑے عالم و مفتی تھے، مدراس(chennai) کے گورنمینٹ سر قاضی تھے

14 شعبان 1310 ہجری مطابق 4 مارچ 1893 عیسوی کو مدراس میں ولادت ہوئی، آپ کے والد شمس العلماء حضرت قاضی عبید اللہ مدراسی شافعی مدراس پریزیڈنسی کے سر قاضی تھے

ابتدائی تعلیم اپنے بڑے بھائی مولانا محمد غوث شافعی کے پاس حاصل کیں، اس کے بعد اپنے والد قاضی عبید اللہ مدراسی اور اپنے چچا مفی محی الدین محمود شافعی کے تعلیم حاصل کیں، 26 رجب المرجب 1342 ہجری مطابق 3 فروری 1924 عیسوی میں مدرسہ محمدی مدراس کے سالانہ جلسہ میں قاضی صاحب کی دستار بندی ہوئی[1]

آپ کو بھوپال کے مشہور بزرگ حضرت شاہ ابو احمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ سے اجازت وخلافت حاصل تھی، قاضی صاحب کا انتقال 10 شوال 1398 ہجری کو ہوا، دوسرے دن مدراس ہی میں 13 ستمبر 1978 عیسوی تدفین عمل میں آئی، اسی قبرستان میں بحر العلوم فرنگی محلی، مولانا محمد غوث شرف الملک، قاضی بدر الدولہ، قاضی عبید اللہ، مفتی محمود شافعی وغیرھم کی مزارات بھی ہیں[2]

قاضی صاحب کا سلسلہ نسب فقیہ عطا احمد شافعی بصری سے جا ملتا ہے، سلسلہ نسب اس طرح ہے قاضی حبیب اللہ بن قاضی عبید اللہ بن قاضی محمد صبغۃ اللہ بن مولوی محمد غوث بن مولوی ناصر الدین محمد بن قاضی نظام الدین احمد صغیر بن محمد عبد اللہ شہید بن نظام الدین کبیر بن قاضی حسین لطف اللہ بن قاضی رضی الدین مرتضیٰ بن قاضی محمود کبیر بن قاضی احمد بن فقیہ ابو محمد بن مخدوم فقیہ اسماعیل بن مخدوم فقیہ اسحاق بن فقیہ عطا احمد شافعی، آپ کے دادا حضرت قاضی صبغۃ اللہ مدراسی معروف بہ قاضی بدر الدولہ کے مفصل حالات و خانوادہ کے متعلق جانکاری کے لیے افضل العلماء محمد یوسف کوکن عمری کی کتاب خانوادہ قاضی بد الدولہ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے[3]

علماء عصر مثلا امام اہل السنت مولانا عبد الشکور فاروقی لکھنوی، علامہ سید سلیمان ندوی، مولانا عبد الماجد دریابادی، مولانا محمد یعقوب مجددی بھوپالی سے اچھے روابط تھے

خلفاء

آپ کے مکمل خلفاء کی فہرست دستیاب نہ ہو سکی، لیکن دو خلفاء کا نام کتابوں میں ملتا ہے، پہلا مفتی مولانا محمد اسماعیل اکرمی بھٹکلی(م1386 ھ 1967ء) اور دوسرا مولانا قاضی محمد احمد خطیبی بھٹکلی قاضی جماعت المسلمین بھٹکل(م1430ھ 2009ء)[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مفتی قاضی محمد حبیب اللہ از عبید اللہ ایم اے، ناشر مدرسہ محمدی مدراس 1991
  2. مفتی قاضی محمد حبیب اللہ سوانح، ص 58, سن اشاعت 1991
  3. خانوادہ قاضی بدر الدولہ جلد اول، از محمد یوسف کوکن عمری، ناشر دار التصنیف مدراس، سن اشاعت 1963
  4. بھٹکل کی چند مسلم شخصیات تعارف وخدمات، از مولانا محمد شفیع قاسمی بھٹکلی، ص 256, 281، ناشر ادارہ رضیۃ الابرار بھٹکل