مقالات الاسلامیین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علامہ ابو الحسن اشعری (260۔330ھ)چوتھی صدی ہجری کی جلیل القدر شخصیت ہیں۔اور تقریبا یکصد سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ علامہ ابو الحسن اشعری نے چوتھی صدی ہجری کے اوائل کے ان تمام عقائد وافکار کو بغیر کسی تعصب کے بیان کر دیا ہے جو صدیوں فکری و کلامی مناظروں کا محور بنے رہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ معلوم ہو گا کہ مسلمانوں نے نفسیات، اخلاق اور مادہ و روح کے بارہ میں کن کن علمی جواہر پاروں کی تخلیق کی ہے وہاں یہ حقیقت بھی نکھر کر سامنے آجائے گی کہ ماضی میں فکر ونظر کی کجی نے کن کن گمراہیوں کو جنم دیا ہے۔اور ان گمراہیوں کے مقابلہ میں اسلام نے کس معجزانہ انداز سے اپنے وجود کو قائم اور برقرار رکھا۔یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے