مقبرہ سکندر شاہ، پرانتج

متناسقات: 23°26′08″N 72°51′28″E / 23.4356°N 72.8578°E / 23.4356; 72.8578
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقبرہ سکندر شاہ
متناسقات23°26′08″N 72°51′28″E / 23.4356°N 72.8578°E / 23.4356; 72.8578
مقامپرانتیج، گجرات، بھارت
قسممقبرہ
موادریتیلا پتھر
تاریخ تکمیلتقریباً 1480ء
انتسابسکندر شاہ سومرو
درجہقومی اہمیت کی یادگار (N-GJ-175)


مقبرہ سکندر شاہ، جسے سکندر شاہ کا روضہ بھی کہا جاتا ہے، ایک مقبرہ ہے جو گجرات کے سلطان محمود بیگدہ نے اپنے سپاہی سکندر شاہ (سومرو) کے اعزاز میں پرانتیج، گجرات میں 1480ء میں تعمیر کروایا تھا۔ مزار کے کتبہ میں لکھا ہے کہ رائے اعظم اور خان معظم سکندر خان بن رائے غیاث بن عمر بن محمد بن سردار دودا (سومرو) 21 صفر 885ھ (10 مئی 1480ء) کو 32 سال کی عمر می تھانہ (چوکی) میں محمود شاہ اول بیگڑا کے دورِ حکومت میں مارا گیا۔[1][2] ایک روایت کے مطابق میاں سکندر، احمد شاہ اول کی فوج میں ایک سپاہی تھے۔ وہ ریاست دھرنگادھر کے سردار کے ساتھ ہلواد میں ایک جنگ میں ہلاک ہوا۔ چونکہ وہ پرانتج کا رہنے والا تھا، اس لیے اسے یہیں دفن کیا گیا۔ بعد میں ان کا نام احتراماً میاں سے شاہ تبدیل ہو گیا۔[3] یہ مقبرہ قومی اہمیت کی یادگار ہے (N-GJ-175)۔[4] مقبرہ ایک مستطیل نما عمارت ہے جس میں گنبد نہیں ہے[3]، جسے بعد میں بحالی کے دوران فائبر ری انفورسڈ پلاسٹک کے گنبد سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. B. K. Thapar، مدیر (1979)۔ "II. Epigraphy" (PDF)۔ Indian Archaeology 1973-74 - A Review۔ New Delhi: Archaeological Survey of India: 42 
  2. Z. A. Desai، مدیر (1981)۔ Epigraphia Indica: Arabic and Persian supplement 1974 (بزبان انگریزی)۔ New Delhi: Manager of Publications, Archaeological Survey of India۔ صفحہ: 26–27 
  3. ^ ا ب K. N. Dikshit، مدیر (1940)۔ "I. Conservation"۔ Annual Report of the Archaeological Survey of India, 1936-37۔ New Delhi: Archaeological Survey of India: 20۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2024 – Indian Culture سے 
  4. "પુરાતત્વ ખાતાના રાજ્ય રક્ષિત સ્મારકોની યાદી" [List of State Protected Monuments of Archaeology Department] (PDF)۔ Sports, Youth and Cultural Activities Department, Government of Gujarat۔ 27 اپریل 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2024 
  5. "Tender for Sr to Tomb of Sikandar Shah, Prantij., Vadodara, Gujarat Tender"۔ TendersOnTime (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2024