مقیاس مناظرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقیاس مناظرہ مناظر اعظم مولانا محمد عمر اچھروی کی مناظرہ کے موضوع پر اردو تصنیف ہے۔

تفصیل[ترمیم]

 فرقہ پرستی کی بنیاد پر ہم جھوٹ بولنا کب بند کریں گے ؟

مولانا محمد عمر اچھروی بہت بڑے مناظر تھے کئی مناظروں میں مخالفین کو شکست فاش دی خصوصا غیر مقلدین کے ساتھ کئی مناظرے ہوئے لیکن غیر مقلدین مناظروں میں شکست کھانے کے بعد اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے شکست کو فتح ثابت کرنے کے لیے شائع کرنا شروع کر دیا جس سے مولانا محمد عمر صاحب نے ان تمام مناظروں کی جو غیر مقلدین کے ساتھ ساتھ ہوئے تھے روداد لکھ کر شائع کرا دیں تاکہ حق و باطل کا فرق معلوم ہو جائے کتاب کل 21 مناظروں پر مشتمل ہے جو پنجاب اور پنجاب سے باہر کیے گئے مولانا محمد عمر نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی مناظرے میں شکست نہیں کھائی آپ کے زیادہ تر مناظرے جو کتاب مقیاس مناظرہ میں درج ہیں ہیں وہ حافظ عبد القادر روپڑی کے ساتھ ہوئے آپ نے پنے عقائد کو سچ ثابت کیا اور اتنے دلائل سے گفتگو کی کہ اگلا آپ کی بات کا انکار نہیں کرسکتا تھا کیونکہ آپ اپنے دلائل قرآن و حدیث سے ثابت کرتے تھے اس سے مولانا محمد عمر کی بات میں وزن ہوتا تھا اور ان کی بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مولانا محمد عمر نے اس کتاب میں مختلف موضوعات پر ہونے والے مناظروں کو درج کیا اور ان مناظروں کو پڑھنے والا آسانی سے حق اور باطل کے درمیان تمیز کرسکتاہے اور عقائد درست کر سکتا ہے

کتاب کے مشتملات[ترمیم]

اس کتاب میں تقریبا21 مناظروںاور ان مقامات کا تفصیلی ذکر ہے جہاں جہاں یہ مناظرے ہوئے اور ان تمام موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو بھی مع حوالہ جات تحریر کی گئی ہے [1]

دیگر تصنیفات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مقیاس مناظرہ، ابو عبد الوہاب محمد عمر اچھروی، مکتبہ سلطانیہ سمن آباد لاہور