ویکیپیڈیا:فوری زمرہ بندی
فوری زمرہ بندی (انگریزی: HotCat) جاوا اسکرپٹ میں تحریر کردہ ایک پروگرام ہے جو مندرج صارفین کو ویکیپیڈیا کے صفحات میں زمرہ بندی، زمرہ کی تبدیلی، اضافہ اور حذف وغیرہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی ایک فہرست میں مناسب زمرہ جات کی تجاویز خودکار طریقہ سے دکھائی دیتی ہیں۔ اس پروگرام کو اردو ویکیپیڈیا میں استعمال کرنے کے لیے اسے ویکی ذخائر سے حاصل کیا گیا اور اردو ترجمہ کے بعد اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تنصیب پروگرام
[ترمیم]اس سہولت کو فعال کرنے کے لیے میری ترجیحات ← آلات ← فوری زمرہ بندی، صفحات میں زمرہ جات کی تبدیلی، اضافہ وحذف شدگی میں آسانی کے لیے۔ کے خانہ کو نشان زد کر دیں۔
استعمال کیسے کریں
[ترمیم]جب بھی کوئی صفحہ کھلتا ہے تو فوری زمرہ بندی کا آلہ اس صفحہ میں زمرہ جات تلاش کرتا ہے۔ اگر زمرے موجود ہیں تو یہ زمرے کو آسانی سے ہٹانے، تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے لیے کچھ اختیارات دیتا ہے۔ یہ اختیارات یا بٹن صفحہ کے بالکل نچلے حصے میں زمرہ جات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
اختیار کی تفصیل حسب ذیل ہے:
- "(-)": اسے کلک کرنے پر زمرہ خود بخود ہٹا دیا جاتا ہے۔
- "(±)": اسے کلک کرنے پر زمرہ تبدیل کرنے کے لیے ایک خانۂ اندراج (input field) کھل جاتا ہے۔
- "(+)": اسے کلک کرنے پر زمرہ شامل کرنے کے لیے ایک خانۂ اندراج کھل جاتا ہے۔
- "(++)": اسے کلک کرنے پر آپ زمرہ سے متعلق بیک وقت مختلف نوع کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
فوری زمرہ بندی ان زمروں میں تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتا جو کسی سانچے وغیرہ میں شامل ہو کر پیش نظر صفحہ میں ظاہر ہو رہے ہوں۔ چنانچہ اس آلہ کی مدد سے صرف انھی زمروں میں ترمیم ہوگی جو پیش نظر صفحہ کے متن میں موجود ہوں۔
توافق
[ترمیم]اس پروگرام کو درج ذیل براؤزرز میں جانچا گیا ہے:
خانۂ صارف
[ترمیم]کوڈ | نتیجہ | |||
---|---|---|---|---|
{{سانچہ:فوری زمرہ بندی صارف}} |
|
استعمالات |