من و سلوی (ڈراما)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیا صرف ایک شخص کے مادہ پرست ہونے سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے؟ اگر آپ کا جواب "نہیں" ہے تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے!

یہ ناول میرے عمیرہ احمد کے قلم سے لکھے گئے پسندیدہ ترین ناولوں میں سے ایک ہے۔۔۔ اور مجھے یاد ہے جب میری سہیلیوں نے مجھے یہ ناول تحفے میں دیا تو میں پھولے نہیں سما رہی تھی۔ آخر کو کسی کتابی کیڑے کو کتاب تحفے میں ملے تو وہ زمین پہ ٹھہرتا ہے کیا؟

خیر، اس ناول نے جتنا چونکایا اس سے کہیں زیادہ سکھایا بھی۔ یعنی نہ صرف اس کی کہانی لاجواب تھی بلکہ اس میں کئی life lessons بھی تھے۔

خلاصہ:

یہ کہانی ایک غریب خاندان کی پاکدامن، باکردار اور باحیا لڑکی، زینب ضیاء کی ہے جس کے باپ نے اسے کم مگر حلال کمائی پر پالا۔ زینب کا منگیتر، شیراز، جس سے وہ پے پناہ محبت کرتی ہے اور جو کہانی کے ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے، خاندان کا سب سے ہونہار لڑکا ہے۔ وہ ہمیشہ پیسوں کو رشتوں پر ترجیح دینے کا عادی ہے۔ مگر جب تک یہ حقیقت زینب پر عیاں ہوتی ہے تب تک خاصی دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

شیراز پیسے کے لیے زینب کو چھوڑ تو دیتا ہے مگر ساتھ میں اس کی زندگی بھی تباہ کر دیتا۔ کیسے؟ اس کا جواب آپ کو اس کتاب میں ملے گا۔

من و سلویٰ، کرم علی کی کہانی بھی ہے جس نے چھوٹے گھر میں پرورش ضرور پائی مگر اس نے ہمیشہ بڑی سوچ، بڑے خواب، بڑے شوق اور بڑے ambitions پالے۔ نہ صرف ایسے خواب دیکھے بلکہ ان کے لیے محنت بھی کی۔ اس نے جب رشتوں کو ہر دوسری شے پر ترجیح دی تو دنیا نے اس کو کیسا بدلہ دیا، یہ جاننے کے لیے آپ کو من و سلویٰ پڑھنا ہوگا۔

ذاتی رائے:

عمیرہ احمد کو ہمیشہ ان کی صاف گوئی، اندازِ تحریر اور bluntness کے لیے پہچانا جاتا ہے کیونکہ وہ معاشرے کی سچائی ہمارے منہ پر دے مارنے سے نہیں گھبراتیں۔ اگر ان کے تمام ناولوں میں کوئی بات مشترکہ ہے تو وہ ان کا ہمیں ہمارے حقیقت کے آئینے کے سامنے لا کھڑا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس ناول میں بھی انھوں نے ہمارے معاشرے کی مادہ پرستی کا کمپلیکس نقشہ ہمارے سامنے پھیلا کر رکھ دیا ہے کہ لو! اب خود جج کرو کہ آخر ہم رہ کس دنیا میں رہے ہیں! اس ناول نے جہاں سحرزدہ کیا، وہیں خاصا شرمندہ بھی کیا۔

ڈائیلاگز: +

کہانی:

کردار کشی: +

اختتام: جتنے قارعین کو میں ذاتی طور پر جانتی ہوں ان میں سے ایک آدھ کے علاوہ بمشکل ہی کسی کو اس کا اختتام پسند آیا ہوگا جبکہ اس کے اختتام کی وجہ سے ہی مجھے من و سلویٰ زیادہ اچھا لگا تھا۔ جس طرح سے کہانی اور کردار کی ذہنیت کے مطابق اس کے آخری سینز تحریر کیے گئے؛ Just mind-blowing!

ضرور پڑھیں۔ عمیرہ احمد کی تحریر ہے، پسند نہ آئے، ایسا ہو ہی نہیں سکتا

اگر آپ نے من و سلویٰ پڑھا ہے تو آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ میں اس پر آپ کی رائے ضرور جاننا چاہوں گی

تبصرہ : یسریٰ سعید