تبادلۂ خیال صارف:Abdulmannanbrw پر موضوع

Abdulmannanbrw (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے ہمراہ لڈن کا وزٹ کیا۔ لڈن میں ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کا سب کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا اور اراضی کا معائنہ کیاگیا گورنمنٹ کالج برائے خواتین لڈن سے ملحقہ ایک ایکٹر اراضی پر ڈی پی ایس بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس سب کیمپس لڈن میں جنوری2020ءمیں کلاسز کا اجراءکر دیا جائے گا ابتدائی طور پر کلاسز کا آغاز پرائیویٹ عمارت میں کیا جائے گا ایک ماہ میں ڈی پی ایس کا ماسٹر پلان بنا کرعمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا اور6ماہ میں ڈی پی ایس کی عمارت مکمل کر لی جائے گی انہوں نے مز ید کہا کہ لڈن میں ڈویژنل پبلک سکول کی ضرورت محسوس ہورہی تھی ڈی پی ایس کی قیام سے لڈن اور مضافات کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم میسر آئے گی ڈی پی ایس لڈن کے قیام میں ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی کاوشیں شامل ہیں۔ ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے اس موقع پر کہاکہ لڈن میں تعلیمی پسماندگی محسوس کی جارہی تھی حکو مت پنجاب کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہے لڈن میں ڈی پی ایس کے قیام میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی خصو صی دلچسپی شامل ہے ڈی پی ایس لڈن کی جیسے ہی عمارت مکمل ہو گی اسے پورا کیمپس بنا دیا جائے گاایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے مز ید کہا کہ لڈن میں سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے لڈن میں سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفرخان ، ایکسین بلدنگ نثار احمد ، پرنسپل ڈی پی ایس فوزیہ شباب اور دیگر افسران موجود تھے۔



"وہاڑی" کا جواب دیں