مونٹیسوری تعلیم
مونٹیسوری ایک نظام تعلیم ہے۔ جو اس نظام تعلیم کی بانی" ماریا مونٹیسوری" کے نام سے منسوب ہے۔ مونٹیسوری تعلیم ہمیشہ ان اسکولوں میں دی جاتی ہے جہاں مونٹیسوری ٹرینڈ سٹاف موجود ہو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مونٹیسوری طریقہ تعلیم کو بہت اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس میں بچوں کی ذہنی، جسمانی،اخلاقی،معاشرتی اور سماجی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں یہاں پر کتاب کو ایک رہنمایانہ خط کے طور پر لیا جاتا ہے اور بچوں سے ان کی مرضی کے مطابق کام لینا ایک ضروری امر سمجھا جاتا ہے۔ اس میں بنیادی توجہ کا مرکز بچہ ہوتا ہے یہ عام تعلیم سے ہٹ کر تعلیم میں جدیدیت، تحقیق ،تجربات اور تجسس پر بات کرتی ہے اور یوں عام طور پر اس طریقہ تعلیم کا رائج کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے مونٹیسوری ایجوکیشن سسٹم بچوں کی عمر ڈھائی سال سے پانچ یا چھ سال تک ہوتی ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- Association Montessori Internationale (AMI)
- Association Montessori International/USA (AMI/USA)
- The Montessori Foundation
- Books by Maria Montessoriآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ montessori.org.uk (Error: unknown archive URL)