مونٹ بلانک
مونٹ بلانک | |
---|---|
Summit of Mont Blanc and the Bosses ridge | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 4,808.7[1] میٹر (15,777 فٹ) |
امتیاز | 4696 m ↓ by Lake Kubenskoye چوٹیوں کی فہرست بلحاظ جغرافیائی امتیاز |
انفرادیت | 2,812 km → Kukurtlu |
جغرافیائی امتیاز | ماؤنٹ ایورسٹ[note 1] |
فہرست پہاڑ | فہرست ممالک بلحاظ بلند ترین نقطہ Ultra سات چوٹیاں |
جغرافیہ | |
مقام | وادی آوستہ, اٹلی بالائی-ساووا, فرانس |
سلسلہ کوہ | Graian Alps |
کوہ پیمائی | |
پہلی بار | 8 اگست 1786 کو جیکوس بالماٹ مائیکل گابریئل پیکرڈ |
مونٹ بلانک (اردو:کوہِ سفید ) (انگریزی: white mountain) (اطالوی: Monte Bianco) (فرانسیسی: Mont Blanc تلفظ:موں بلاں) جو لادام بلانش (La Dame Blanche) (فرانسیسی مطلب سفید محترمہ) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کوہ الپس میں واقع ہے اور مغربی یورپ کی بلند ترین چوٹی قرار دی جاتی ہے۔ چوٹی اطالوی علاقہ وادی آؤستہ اور فرنسیسی علاقہ ہوتے ساووۓ (بالائی-ساووا) کے درمیان واقع ہے۔ چوٹی کی ملکیت فرانس اور اٹلی کے درمیان باعث تنازع رہی ہے اور فرانس اور بادشاہت ساردینیا کے درمیان تورین کے مقام پر 1861ء میں ہونے والے معاہدہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیانی سرحدی حد چوٹی کے بلند ترین مقام کو قرار دیا گيا تھا اور یہی چوٹی کی آخری ملکیت تصور کی جاتی ہے۔ تاہم فرانسیسی نقشہ عموما اس کی پیروی نہیں کرتا۔
چوٹی کے قریب واقعہ اہم شہروں میں اطالوی علاقہ وادی آوستہ کا شہر کورمائر (Courmayeur) اور فرانسیسی علاقہ ہوتے ساووۓ (بالائی-ساووا) کا شہر شامونی (شامونی) ہیں۔ 1957ء میں دونوں شہروں کو ملانے کے لیے چوٹی کے نیچے سے سرنگ کی کھدائی کا کام شروع کیا گیا اور 11.6 کلومیٹر لمبی سرنگ کی تعمیر کا کام 1965ء میں مکمل کیا گیا۔
نگار خانہ
[ترمیم]حواشی
[ترمیم]- ↑ "Le Mont-Blanc passe de 4.810 mètres à 4.808,7 mètres"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2018