مہتابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہتابی
چھت پر واقع مہتابی

مہتابی کسی محل، کوٹھی، حویلی، سرا یا مکان کے بیرونی حصہ میں تعمیر شدہ ایک اونچا اور کھلا ہوا کٹہرے دار مسطّح چبوترا جو بعض اوقات عمارت کے سامنے اور عموماً چھت پر ہوتا ہے۔ نیز آج کل مکان کی چھت کے بالائی حصے کو بھی مہتابی (terrace) کہتے ہیں۔ اسے گرمیوں میں شام کے وقت ہوا خوری کرنے، آرام کرنے اور چاندنی کی بہار دیکھنے کی غرض سے بنایا جاتا ہے۔