مہلک ترین زلزلے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درج ذیل میں عالمی تاریخ کے بد ترین زلزلوں کی فہرست ہے۔[1][2]

  1. تاریخ کا بد ترین زلزلہ جو 23 جنوری 1556ء کو چین میں آیا اور جس کے نتیجے میں 8 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8 ریکارڈ کی گئی۔
  2. دوسرا بد ترین زلزلہ 12 جنوری 2010ء کو ہیٹی میں آیا جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 16 ہزار افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ سے زائد زخمی ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔
  3. تیسرا بد ترین زلزلہ چین میں 27 جولائی 1976ء کو آیا۔ چینی حکومت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 2 لاکھ 42 ہزار 769 افراد ہلاک ہوئے تاہم غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق ہلاکتیں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور زخمی 8 لاکھ افراد ہوئے تھے۔
  4. چوتھا بد ترین زلزلہ 26 دسمبر 2004ء کو انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آیا۔ جو انڈونیشیا سمیت جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ تک بھی پھیلا جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 27 ہزار 898 افراد ہلاک یا پھر لاپتہ ہو گئے۔ 17 لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 9.1 تھی۔
  5. پانچواں بد ترین زلزلہ چین کے علاقے ننگ سیا میں آیا۔ 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 لاکھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی۔
  6. چھٹا بد ترین زلزلہ جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو اور یوکوہاما شہر میں آیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ 7 لاکھ مکانات میں سے 4 لاکھ جل گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 رہی جس میں 1 لاکھ 42 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
  7. ساتواں بد ترین زلزلہ ترکمانستان کے علاقے اشک آباد میں 5اکتوبر 1948 میں آیا جس کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار افراد ہلاک ہو ئے۔ زلزلے کی شدت 7.3 تھی۔
  8. آٹھواں بد ترین زلزلہ چین میں 12 مئی 2008ء کو آیا جس کے نتیجے میں 87 ہزار 587 افراد ہلاک ہوئے۔ چین کے 10 صوبوں کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد شہری زلزلے سے متاثر ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
  9. نواں بد ترین زلزلہ 8 اکتوبر 2005ء کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خاص طور پر آزاد کشمیر میں آیا جس کے نتیجے میں 86 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مظفر آباد میں متعدد گاؤں نقشے سے غائب ہو گئے تھے۔
  10. دسواں بد ترین زلزلہ اٹلی میں 28 دسمبر 1908 کو آیا۔ زلزلے کے ساتھ ساتھ سونامی نے بھی میسنا کی 40 فیصد اور یرگیو دی کیلیبریا کی 25 فیصد آبادی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. admin (2023-02-08)۔ "عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟"۔ DailyQaim۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2023 
  2. شاہد شاہنواز (2023-02-07)۔ "عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟"۔ MM NEWS URDU۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2023