مہوگنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ہونڈوراسی مہوگنی۔

مہوگنی ایک قسم کی مضبوط لکڑی والا پیڑ ہے جو جنگلوں میں سیدھا، کم شاخوں والا اور ہرا بھرا پیڑ ہے۔ یہ پیڑ اکثر امریکہ، کریبین علاقہ جات اور برازیل جیسے ممالک کے گھنے جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔[1]

اقسام[ترمیم]

مہوگنی کے تین اہم اقسام ہیں؛ ہونڈوراس، ویسٹ انڈین اور وسطی امریکی. ہونڈوراس مہوگنی۔[1][2]

استعمال اور فوائد[ترمیم]

مہوگنی ایک سیدھا، لمبا اور صدابہار پیڑ ہے۔ اس کی سرخ گندمی ساخت اس کی پہچان ہے۔ اگر اس ٹمبر کو پالش کیا جائے تو نہایت عمدہ رنگ اور دیدہ زیب نظر آتا ہے۔ اور سخت اور مضبوط ساخت ہونے کی وجہ سے اس سے بننے والے فرنیچر کئی مدت تک رہتے ہیں۔

اس کی ایک اور خوبی ہے کہ اس کو کیڑے مکوڑے یا پھر دیمک نہیں لگتی جس کی وجہ سے یہ قیمتی لکڑی مانی جاتی ہے۔ اس کے اس خواص کی بنا پر اس لکڑی کو کشتیاں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔[3] اکثر اس لکڑی کو موسیقی آلات اور ساز بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ [4][5] گِٹار جیسے موسیق آلات اسی لکڑی سے بنائے جاتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 Bridgewater, Samuel. (2012). A Natural History of Belize: Inside the Maya Forest. Austin: University of Texas Press. Pp. 164-65. ISBN 9780292726710.
  2. "Mahogany," Encyclopedia of Environmental Science (University of Rochester Press, 2000, ed. John F. Mongillo), p. 216.
  3. Beberman، Norman L. "Koa: Beautiful Looking, Beautiful Sounding Tonewood". GuitarNation.com. وثق شدہ اصل جمع شدہ7 February 2009 کو. اخذ کردہ بتاریخ 2009-02-23. 
  4. Matt Bruck (2005). Guitar World Presents Guitar Gear 411. Alfred Music Publishing. صفحہ۔6. http://books.google.com/books?id=EcerNc4EC_UC&pg=PA6. 
  5. Tom Hirst (2003). Electric Guitar Construction. Hal Leonard Corporation. صفحہ۔11. http://books.google.com/books?id=fV1hFdkEHVkC&pg=PA11. 

بیرونی روابط[ترمیم]

ویکیمیڈیا العام پر Mahogany سے متعلقہ وسیط