میر گہرام لاشاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میر چاکر خان رند تیس سال تک میر گہرام کے خلاف مصروف جنگ رہا اور میر گہرام نے اس بات کو تادم آخر تسلیم نہیں کیا۔اس نے اپنے ساتھ لاشاریوں کا نیست و نابود ہو جانا گوارا کر لیا لیکن چاکر خان کی قیادت کو تسلیم کر لینے پر کسی صورت آمادہ نہیں ہوا۔ میر گہرام نے میر چاکر کو نلی کی جنگ میں شکست دی ۔ اس کے بعد میر چاکر نے حاکم ہرات شاہ حسین مرزا کے پاس چلا گیا اور فوجی مدد طلب کی جس سے اس نے میر گہرام سے انتقام لیا اور لاشاریوں کو ایسی قیامت خیز ہلاکت و بربادی سے دوچار کیا کہ اس کے بعد وہ رندوں کے مقابل نہ آسکے۔اس کے بعد میر گہرام شکست کے بعد اپنے بچے کچھے قبائل کے ساتھ بلوچستان کو چھوڑ کر سندھ کے حکمرانوں کے پاس جا کر پناہی گزین ہو گئے ۔ ماخذ (بلوچستان "شخصیات کے آئینے میں" از عزیز محمد بگٹی)