میم سین بٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سینئر صحافی

لاہور پریس کلب کے لائف ممبر میم سین بٹ نے عملی صحافت کی ابتدا 1993ء میں”نوائے وقت”کے فیصل آباد بیورو سے بطور رپورٹر کی تھی پھر”الاخبار”، “اوصاف”اور”پاکستان”کے بیورو سے منسلک رہنے کے بعد2002ء میں لاہور آگئے اور”خبریں”،”الشرق”اور”جناح”کے نیوزروم سے وابستہ رہے۔کالم “ہائیڈ پارک”بھی لکھتے ہیں حلقہ ارباب ذوق کے رکن ہیں ، اب تک ان کی 3 کتابیں”سرکاپہلوان”،”نواز شریف۔ وزارت عظمیٰ سے جلاوطنی تک”اور “لاہور۔ شہر بے مثال”شائع ہو چکی ہیں جبکہ چوتھی کتاب”لاہور کا مقدمہ”زیر طبع ہے۔