ناز بٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو اور پنجابی کی معروف پاکستانی ادیبہ، شاعرہ ، صحافی ، کالم نگار اور خوب صورت مصورہ

ناز بٹ صاحبہ 15 اکتوبر 1990ء میں لاہور کے معروف انجنیئر اور شاعر رفیق بٹ کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ ناز بٹ کا اصل نام مسرت ناز ہے ۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی سینٹ پیٹرکس کالج کراچی سے ایف ایس سی، کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن جبکہ ایم اے انگلش لاہور سے کیا ۔

ادبی زندگی[ترمیم]

وہ اردو اور پنجابی میں غزل اور نظم کی شاعرہ ہیں مصوری بھی کرتی ہیں صحافت سے بھی تعلق ہے کالم بھی لکھتی ہیں ۔

تصانیف[ترمیم]

ناز بٹ کا پہلا شعری مجموعہ " وارفتگی" 2018 میں شائع ہوا جس کے بعد نظموں پر مشتمل ان کی کتاب "_ادھوری خواہشیں " شائع ہوئی جبکہ ان کی ایک نثری تصنیف تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اعزازات[ترمیم]

ناز صاحبہ نے 2012ء سے اسلام آباد میں اولڈ رائونز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک عالمی مشاعرے میں اپنا کلام پیش کر کے ملک و بیرون ممالک میں منعقد ہونے والے مشاعروں میں شرکت کا آغاز کیا۔ 2015ء میں انھوں نے ایک عالمی مشاعرے میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا ۔ بھارت کی جانب سے انھیں ادیب انٹر نیشنل ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ناز بٹ کو مختلف ادبی اداروں کی جانب سے بہترین شاعرہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔