نانا نانی دادا دادی کا قومی دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قومی نانا نانی دادا دادی کا دن
منانے والےمختلف ممالک
قسمبین الاقوامی
تاریخمزدوروں کے دن کے بعد پہلا اتوار (ریاستہائے متحدہ)
2024ء  تاریخ13 اکتوبر
تکرارسالانہ

قومی نانا نانی دادا دادی کا دن ایک غیر مذہبی تعطیل ہے جسے ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1978ء سے منایا جاتا ہے۔ مختلف ملکوں میں اسے مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے۔ اسے کبھی ایک تعطیل بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ کبھی نانا نانی دادا دادی کے دن کو نانی دادی کا دن اور نانا دادا کا دن کے طور الگ الگ منایا جاتا ہے جیسے کہ 1965ء میں پولینڈ میں منایا گیا۔[1]

نانا نانی اور دادا دادی کا سماج میں مقام[ترمیم]

نانا نانی اور دادا دادی کا سماج میں مقام کہیں بھی یکساں نہیں ہے اور یہ کئی عوامل پر منحصر ہے۔ صحت مند اور معاشی طور خوش حال نانا نانی اور دادا دادی عمومًا زیادہ بہتر رتبہ رکھتے ہیں بہ مقابلے بیمار، معاشی طور پر پست یا اپاہج نانا نانی اور دادا دادی۔ اسی طرح سماجی سوچ بھی نانا نانی اور دادا دادی کے مقام و مرتبے کو طے کرتی ہے۔ عمومًا مذہبی سماجوں میں عمر اور بزرگی کا خاص احترام کیا گیا ہے جب کہ غیر مذہبی سیاق و سباق میں وقت اور حالات کے حساب سے مقام طے ہوتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Dzień Babci wymyślono w Poznaniu"۔ wp.pl۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2014