مندرجات کا رخ کریں

ناکام ریاست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  Alert
  Warning
  No Information / Dependent Territory
  Moderate
  Sustainable

]]

ناکام ریاست (failed state) ایک ایسی اصطلاح ہے کہ جو حقیقی دنیا میں اپنا وجود تو رکھتی ہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تعریف بیان نہیں کی جاسکی، معاشیات اور انسانی تاریخ کے ماہرین ناکام ریاستوں کو دنیا اور انسانیت کے لیے ایک عظیم خطرہ قرار دیتے ہیں۔[1] عام ترین تصور کے مطابق ایک ناکام ریاست کسی بھی ایسی ریاست کو کہا جا سکتا ہے کہ جہاں کی حکومت ان فرائض کی ادائیگی میں کوتاہ یا ناکام رہی ہو جو موجودہ انسانی تہذیب کے معیار کے مطابق معاشرے کہ عوام پر حکمرانی کے لحاظ سے اس پر فرض ہوں۔ یوں اس نقطۂ نظر کے مطابق اس بنیادی پہلو میں؛

  • اپنے علاقے کی حفاظت میں ناکامی
  • اپنے عوام کی حفاظت میں ناکامی اور
  • دنیا کی دیگر ریاستوں سے کامیاب تعلقات میں ناکامی جیسے پہلو بھی شامل ہو جاتے ہیں

اس قسم کی صورت حال جو مجموعی طور پر ایک ریاست کے ناکام ہونے کی شاہد ہو کو بیان کرنے کے لیے بعض کتب میں -- شکستہ معاشری اور سیاسی نظام -- کے الفاظ بھی اختیار کیے جاتے ہیں۔[2]

ناکام ریاست کے ظہور کے بارے میں متعدد نظریات بیان کیے جاتے ہیں جن میں سے ایک جو تاریخ سے تعلق رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ بیسویں صدی کے آغاز پر جب یورپی اور جاپانی استعمار سے مقبوضہ اقوام آزاد ہونا شروع ہوئیں تو ان سے پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے ممالک سے ناکام ریاستیں ظاہر ہوئیں۔[3] تو وہ جو کبھی عظیم اور کامیاب سلطنتیں تھیں اب تیسری دنیا کہلائی جانے لگیں اور قابض اقوام مزید طاقتور ہوکر اپنے اپنے ممالک کو واپس ہوگئیں اور مستحکم یا کامیاب ریاستوں میں شمار کی جانے لگیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Rebuilding failed states: The Economist نامی جریدے پر ایک تجزیہ
  2. comparative politics in a globalizing world by jeffrey haynes
  3. failed states and casualty phobia: by jeffrey record